SHAWORDS
I

Ibraheem Khaleel

Ibraheem Khaleel

Ibraheem Khaleel

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

اٹھو اس شان سے کہ وقت کے دھارے بدل ڈالو نگاہیں تھک چکیں جن سے وہ نظارے بدل ڈالو زمانہ تشنہ کام امن ہے تسکیں کا بھوکا ہے چلو ظلم و تشدد خیز گہوارے بدل ڈالو تمہارے ہاتھ میں آنے کو ہے پھر گردش دوراں عزائم اپنے بھی کچھ اے مرے پیارے بدل ڈالو یہاں تو سب کو جینا ہے سبھی کو جینے دینا ہے طریقہ وہ جو اپنا یہ بھی حق مارے بدل ڈالو خلیلؔ اک جان ہو جانا ضروری ہے زمانے میں خلل انداز شیرازے کے شہ پارے بدل ڈالو

uTho is shaan se ki vaqt ke dhaare badal Daalo

غزل · Ghazal

ہجر کی شب جو طبیعت کبھی گھبرائی ہے تو نہ آیا تو تیری یاد بہت آئی ہے پر خطر کتنی یہ ماحول کی تنہائی ہے دل سے اک بات نہ نکلی تھی کہ اک آئی ہے دست الفت دل بے کل کی طرف یوں لائے کوئی سمجھے یہ ترا ناز ہے انگڑائی ہے حادثے ہیں ابھی کتنے اسی خطرے کے تحت اس میں رسوائی ہے اس میں تری رسوائی ہے وہ ترے سر کی قسم کھاتے ہیں یعنی کہ خلیلؔ ایک کافر نے مسلماں کی قسم کھائی ہے

hijr ki shab jo tabiat kabhi ghabraai hai

غزل · Ghazal

ترے خیال کی جنت میں کھو گیا ہوں میں اب اپنے آپ کو رہ رہ کے ڈھونڈھتا ہوں میں ہجوم شورش جلوہ سے آشنا ہوں میں اک اجنبی سا الگ دور جا کھڑا ہوں میں حریم ناز میں بے وقت آ گیا یہ بجا حضور سوچیں تو کیا کوئی دوسرا ہوں میں شب فراق میں اک آس لے کے وعدوں کی چراغ اشک لئے راہ پر کھڑا ہوں میں تشدد غم ہستی وہ دے کے سب نغمے خلیلؔ آج تو اک ساز بے صدا ہوں میں

tire khayaal ki jannat mein kho gayaa huun main

غزل · Ghazal

رخ پہ اپنے نقاب رہنے دے درمیاں اک حجاب رہنے دے سعی پیہم کی سسکیوں پہ نہ جا شوق میں پیچ و تاب رہنے دے دل کا آئینہ ہے جواب ترا ہے بھی تو لا جواب رہنے دے جرم میرے کہاں تری رحمت یہ حساب و کتاب رہنے دے پھر کہیں کھو کے رہ نہ جائے خلیلؔ اذن چنگ و رباب رہنے دے

rukh pe apne naqaab rahne de

Similar Poets