SHAWORDS
Iffat Zeba Kakorvi

Iffat Zeba Kakorvi

Iffat Zeba Kakorvi

Iffat Zeba Kakorvi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

زندگی نکھر آئی جھیل کر ستم تنہا تیرے در سے ہاتھ آیا بس یہی کرم تنہا دھڑکنیں سناتی ہیں لا مکاں کے افسانے کتنی داستانوں کو سن رہے ہیں ہم تنہا منزلیں بلاتی ہیں جستجو مچلتی ہے تیرگی کا عالم ہے اور ہر قدم تنہا یہ بھی چھین لے آ کر گردش جہاں مجھ سے چند آرزوئیں ہیں اور میرا دم تنہا کاش کوئی قسمت سے جا کے اتنا کہہ دیتا حوصلے مرے رہبر تیرے پیچ و خم تنہا روح کے اجالوں نے تیرگی کو للکارا ظلمتوں کی راہوں میں گھر گئے ہیں ہم تنہا

zindagi nikhar aai jhel kar sitam tanhaa

غزل · Ghazal

مری آرزو کا حاصل مری زیست کا سہارا ترا اک حسیں تبسم ترا جلوۂ خود آرا ترے درد و غم کے صدقے تری بے رخی کے قرباں انہیں کج ادائیوں نے مری زیست کو سنوارا مری کشتی تمنا ہے عجیب کشمکش میں کبھی ہے قریب منزل کبھی دور ہے کنارا کبھی یہ خیال گزرا کہ نظر کے سامنے ہو کبھی یہ گماں ہوا ہے کہ مجھے کہیں پکارا جو ملے بھی ہو تو کیا ہے تمہیں پا کے ڈھونڈتے ہیں تمہیں بے رخی مبارک ہمیں جستجو گوارا تری شان بے نیازی مرا یہ جنون پیہم تری یاد دے رہی ہے مرے ضبط کو سہارا کبھی نو بہار بن کر ہو چمن چمن میں رقصاں کبھی کوئلوں کے لب پر کبھی گل سے آشکارا کبھی دل کو چین ملتا کبھی درد دم تو لیتا تجھے بے قرار زیباؔ اسی آرزو نے مارا

miri aarzu kaa haasil miri ziist kaa sahaaraa

غزل · Ghazal

وہ ہنس پڑا جنوں یہ مچلنے لگی حیات ہاں ہاں یہی ادا یہی انداز التفات وہ مسکرا رہے ہیں دھندھلکوں کی اوٹ سے یوں آزما رہی ہے مجھے تلخیٔ حیات آئے ہیں وہ جنوں میں پشیمانیاں لئے کیا کیا فریب دیتا ہے حسن تصورات بخشی ہے کس نے میرے جنوں کو یہ آگہی سمجھا رہا ہے کون مجھے رمز کائنات کیا کچھ نہیں ملا مجھے ہوش و خرد سے دور قدموں میں کائنات تو مٹھی میں شش جہات پھولوں سے اب نہ ربط نہ کانٹوں سے احتیاط زیباؔ بدل رہے ہیں بتدریج واقعات

vo hans paDaa junun ye machalne lagi hayaat

Similar Poets