Iram Ansari
شام کیسی مرے آنگن میں اتر آئی ہے یاد ہے دل میں تری عالم تنہائی ہے مجھ کو ہر داغ پہ دل کے یہ گماں ہوتا ہے جیسے یہ داغ نہیں لالۂ صحرائی ہے تجھ کو میں چاہتی ہوں اور مجھے معلوم ہے یہ راز کھل جائے تو دونوں ہی کی رسوائی ہے وہ سمجھتا ہے غزل جس کے لیے کہتی ہوں میرے اشعار دل آویز میں گہرائی ہے
shaam kaisi mire aangan mein utar aai hai