SHAWORDS
Irfan Anjum

Irfan Anjum

Irfan Anjum

Irfan Anjum

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

dil miraa maail-e-aarzu ho gayaa

دل مرا مائل آرزو ہو گیا جب مرے یار کے روبرو ہو گیا دامن دل مرا چاک تھا یک بیک ان کی نظر کرم سے رفو ہو گیا وہ جسے میں نے دیکھا نہیں تھا کبھی آج وہ ہی مری جستجو ہو گیا خوب دل سے سنیں اس نے باتیں مری آج میں لائق گفتگو ہو گیا جب تصور میں تصویر یار آ گئی اک اجالا مرے چار سو ہو گیا بے تکلف ہوئے مجھ سے جب وہ تو میں آپ سے تم ہوا تم سے تو ہو گیا ذکر انجمؔ ہوا جب تری بزم میں تب سے وہ صاحب آبرو ہو گیا

غزل · Ghazal

ahl-e-junun saa kaam kisi ne nahin kiyaa

اہل جنوں سا کام کسی نے نہیں کیا صحراؤں میں قیام کسی نے نہیں کیا غالب تھے دشمنوں پہ مگر اہل ظرف تھے اقدام انتقام کسی نے نہیں کیا محفل میں کوئی صاحب حسن نظر نہ تھا پردے کا اہتمام کسی نے نہیں کیا سب لوگ مقتدی ہیں دماغوں کے آج کل اس قلب کو امام کسی نے نہیں کیا دنیا کی لذتوں میں گرفتار ہو گئے عقبیٰ کا انتظام کسی نے نہیں کیا

غزل · Ghazal

jo choT khaane se Dar rahe hain

جو چوٹ کھانے سے ڈر رہے ہیں وہی شجر بے ثمر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں مجھے ڈرانا جو میرے زیر اثر رہے ہیں جنہیں سکھایا تھا ہم نے اڑنا وہ پر ہمارے کتر رہے ہیں سنا ہے وہ اب تو گفتگو بھی ہمارے لہجے میں کر رہے ہیں پرندے شہرت کے رفتہ رفتہ بلندیوں سے اتر رہے ہیں وہ آ رہے ہیں خبر چلی ہے سبھی کے چہرے سنور رہے ہیں وہ تک رہے ہیں مجھے مسلسل بہت سے چہرے اتر رہے ہیں وقیع کتنے یہ قید خانے یہاں پہ اہل نظر رہے ہیں یہ موت حیرت زدہ ہے انجمؔ کہ لوگ جینے پہ مر رہے ہیں

غزل · Ghazal

aainon ke liye ye baat saaadat ki hai

آئینوں کے لئے یہ بات سعادت کی ہے ان کو بھی آج تمنا تری صورت کی ہے ہو مبارک تمہیں ملکوں پہ حکومت یارو ہم نے اخلاق سے ہر دل پہ حکومت کی ہے شوق سے اہل سیاست نے سنیں ہیں باتیں کیسے سمجھیں گے مگر بات شرافت کی ہے منتخب جن کو کیا عرض تمنا کے لئے ان ہی لفظوں نے مرے ساتھ بغاوت کی ہے میں نے بھی دیکھ لی دنیا ہی میں جنت انجمؔ میں نے بھی آج مری ماں کی زیارت کی ہے

Similar Poets