SHAWORDS
I

Ishrat Hafiz Abadi

Ishrat Hafiz Abadi

Ishrat Hafiz Abadi

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کسی بے کس کے کاسے میں جو تو مقدور ہو جائے گدا ہو کر وہ رشک قیصر و مغفور ہو جائے محبت چاہئے دل میں محبت ہے تو سب کچھ ہے یہ ہے تو دل کی تاریکی سراپا نور ہو جائے محبت کھیل ہے الٹا اسے چاہو یہ کھنچتی ہے کوئی آئے قریب اس کے تو یہ خود دور ہو جائے زمانے کے حوادث سے دل عاشق تو پتھر ہے محبت میں جو یہ ٹوٹے تو چکنا چور ہو جائے جو میں مسرور ہوتا ہوں تجھے مغموم پاتا ہوں جو میں مغموم ہو جاؤں تو تو مسرور ہو جائے

kisi be-kas ke kaase mein jo tu maqdur ho jaae

غزل · Ghazal

زباں میٹھی ہے لب ہنستے ہیں صورت بھولی بھولی ہے سراب حسن ہے یہ ناؤ یاں ہم نے ڈبو لی ہے ستم گر کہہ دیا ہم نے تو کیوں تم اس قدر بگڑے چلو جانے بھی دو یہ عاشقوں کی بولی ٹھولی ہے الٰہی خیر ہو کیوں پوچھتے ہیں وہ پتہ میرا قیامت راہ دکھلانے کو ان کے ساتھ ہو لی ہے دیار عشق میں پیہم سفر آئین قدرت ہے اجل ہے زندگی اس میں خموشی اس کی بولی ہے پس از مدت تقاضائے محبت ہے غزل لکھی غزل کیا ہے چمن والو یہ تو گلچیں کی جھولی ہے

zabaan miThi hai lab hanste hain surat bholi bholi hai

Similar Poets