SHAWORDS
I

Ismail Khan Talib

Ismail Khan Talib

Ismail Khan Talib

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

لطیف بن کے مہک جو گل و سمن میں رہے کہیں تمہیں تو نہیں پردۂ چمن میں رہے زلیخا ہوتی ہے رسوا بھی پاک دامانی الجھ کے لاکھ جو یوسف کے پیرہن میں رہے بجھا ہو دل ہی تو اس جستجو سے کیا حاصل کوئی ہو پھول کسی گوشۂ چمن میں رہے جنوں قسم ہے تجھے بات ہوش کی جب ہے کہ ایک تار بھی باقی نہ پیرہن میں رہے خدا سے کر کے دعا تم کو مانگ ہی لیں گے زباں ہماری سلامت اگر دہن میں رہے سخن کی بزم پہ موقوف کچھ نہیں طالبؔ رہے ہیں روح رواں ہم جس انجمن میں رہے

latif ban ke mahak jo gul-o-saman mein rahe

غزل · Ghazal

رسم ہوتی ہے مری اب بھی ادا میرے بعد خاک اڑاتی ہے بیاباں میں صبا میرے بعد عشق کو میرے جنوں کہہ کے نوازا تم نے ہائے رسوا مجھے کیا کیا نہ کیا میرے بعد اب مری طرح کسے کھینچ کے شامت لائی کون ہے حاصل بیداد و جفا میرے بعد ابر تو چھاتے ہیں مے خانے پہ اب بھی لیکن لطف معدوم مکدر ہے فضا میرے بعد میرے جاتے ہی گلستاں پہ اداسی چھائی پھول تو پھول ہیں سبزہ نہ اگا میرے بعد پوچھنے والا ہی تھا کون جہاں میں طالبؔ نام بھی مٹ گیا اچھا ہی ہوا میرے بعد

rasm hoti hai miri ab bhi adaa mere baa'd

غزل · Ghazal

کہیں زاغ کی رسائی کسی گوشۂ چمن میں کہیں خواب تو نہیں ہے مرا ذکر انجمن میں میں کبھی حریم گل میں کبھی گوشۂ چمن میں تجھے ڈھونڈھتا رہا ہوں میں ہر ایک انجمن میں وہ لطیف کیفیت جو تری چشم کی عطا ہے یہ ودیعت الٰہی کہاں بادۂ کہن میں وہ حسیں جواں تھے کتنے مری زندگی کے حاصل جو ملے تھے چند لمحے مجھے تیری انجمن میں نہیں عزم جس کا تنہا میں وہ رہرو عدم ہوں مرے دل کی حسرتیں بھی مرے ساتھ ہیں کفن میں سر بزم ان کی مجھ پر جو نوازش کرم ہے مرے حاسدوں کے طالبؔ لگی آگ تن بدن میں

kahin zaagh ki rasaai kisi gosha-e-chaman mein

Similar Poets