SHAWORDS
J

Jameeluddin Qadri

Jameeluddin Qadri

Jameeluddin Qadri

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

آئینہ کی بے ریا تصریح لے کر کیا کریں آپ اپنے دور کی تلمیح لے کر کیا کریں باہری دنیا کو دانوں میں پھرانا خوب ہے منبر و محراب میں تسبیح لے کر کیا کریں کو بہ کو کھلتے نہیں نکھری ہوئی غزلوں کے باغ امتزاج فرصت تفریح لے کر کیا کریں اس منافق دور نے جینا ہمیں سکھلا دیا اب ضمیر خفتہ کی توضیح لے کر کیا کریں عالم حیرت میں گویا ہیں جمیل الدینؔ آپ آپ کے اشعار کی تشریح لے کر کیا کریں

aaina ki be-riyaa tasrih le kar kyaa karein

غزل · Ghazal

پاس رہنا بھی اور پرے رہنا ہائے ان کا ڈرے ڈرے رہنا زندگی نام خود ہے ہلچل کا ہاتھ پر ہاتھ کیوں دھرے رہنا جو غزل کو سمیٹ لیتی ہے اس ادا پر مرے مرے رہنا یہ بھی زندہ دلی کا مصرف تھا ساتھ شاہوں کے مسخرے رہنا بات قد آوری کی چلتی ہے اے جمیلؔ آپ کچھ پرے رہنا

paas rahnaa bhi aur pare rahnaa

غزل · Ghazal

میں نے تجھے تجھ سے کبھی ہٹ کر نہیں دیکھا جو کچھ بھی ہوا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا جب سے کہ نگاہوں میں بسی ہے تری صورت قرآن کے اوراق الٹ کر نہیں دیکھا راتوں کو اندھیرے ہی نگہبان تھے تیرے تجھ کو تری نیندوں نے اچٹ کر نہیں دیکھا معیار کا قیمت کا کہاں اس کو پتہ ہو جس مال نے خیرات میں بٹ کر نہیں دیکھا اک چیز سمندر ہے مگر تو نے کبھی بھی موجوں کی روانی سے لپٹ کر نہیں دیکھا اک قادری رتبہ ہے جمیلؔ اپنے لیے بھی خود کو کسی انداز سے گھٹ کر نہیں دیکھا

main ne tujhe tujh se kabhi haT kar nahin dekhaa

Similar Poets