SHAWORDS
K

Kashish Shafaqi

Kashish Shafaqi

Kashish Shafaqi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

luTaa dein jaan mohabbat mein ham kisi ke liye

لٹا دیں جان محبت میں ہم کسی کے لیے یہ حادثہ بھی ضروری ہے زندگی کے لیے تمہارے حسن فسوں کار نے جلا بخشی تمہاری چشم محبت ہے مے کشی کے لیے چمن کو ہم نے دیا ہے لہو کا نذرانہ ہر ایک شاخ شگفتہ کی دل کشی کے لیے ملا ہے حضرت آدم سے ہم کو یہ ورثہ خطا معاف خطائیں ہیں آدمی کے لیے کسی کے درد میں کرتا ہے کون نم آنکھیں صفت یہ رکھی خدا نے کسی کسی کے لیے شراب درد سے لبریز دل ہیں کچھ مخصوص نہیں ہے نعمت درد و الم سبھی کے لیے بہار باغ زمانہ ہے صرف ایک دھوکہ حیات پائی کششؔ ہم نے بندگی کے لیے

غزل · Ghazal

kyaa khabar thi vo vafaaon kaa sila le jaaegaa

کیا خبر تھی وہ وفاؤں کا صلہ لے جائے گا خود غرض معصوم ہونٹوں کی ضیا لے جائے گا رشوتیں تقسیم ہوگی عدل گاہ ناز میں قاتلوں کے حق میں باطل فیصلہ لے جائے گا خاک کا پتلا ہے آخر خاک ہونا ہے تجھے اک بگولہ خاک کا اک دن اڑا لے جائے گا وہ سنورتے وقت بھی ڈرنے لگے ہیں اے کششؔ جیسے آنکھوں سے کوئی کاجل اڑا لے جائے گا

غزل · Ghazal

sharm ke saath kuchh vafaa hoti

شرم کے ساتھ کچھ وفا ہوتی حسن میں کاش یہ ادا ہوتی میں بھی ہوتا نصیب والوں میں اے خدا جو تری رضا ہوتی دیکھ لیتا جو ڈوبتا سورج پھر ستمگر میں نہ انا ہوتی بیعت حق اگر وہ کر لیتا کیوں عبث جنگ کربلا ہوتی مانگ لاتے کششؔ طبیبوں سے درد دل کی اگر دوا ہوتی

Similar Poets