SHAWORDS
K

Khateeb Rafatullah Rafat

Khateeb Rafatullah Rafat

Khateeb Rafatullah Rafat

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

hamein yuun lagaa ki apnon mein adu ubhar gae hain

ہمیں یوں لگا کہ اپنوں میں عدو ابھر گئے ہیں ہے فضا وطن کی ایسی یہاں لوگ ڈر گئے ہیں نہ رہی ہے وہ مروت نہ رہی وہ خوش مزاجی کہیں ہم بسر گئے ہیں کہیں ہم بکھر گئے ہیں ہمیں ایک دن کا عرصہ بڑا بھاری لگ رہا ہے کبھی بے حسی میں اپنے کئی دن گزر گئے ہیں نہ دعائیں صدق دل کی نہ فضا قبولیت کی بھرے دل سے نکلے نالے کئی بے اثر گئے ہیں کبھی یوں لگا جنازہ کوئی کھلکھلا اٹھا ہے کبھی یوں لگا کہ صف میں یہ نمازی مر گئے ہیں جہاں لوگوں کی حمیت میں حقیقی تمکنت تھی تو زبان کے ستارے بڑے اوج پر گئے ہیں کسی راہرو کی جانب سے کوئی مطالبہ ہے کوئی بات ہے جو رفعتؔ کے قدم ٹھہر گئے ہیں

غزل · Ghazal

jalte hue gharon kaa dhuaan mere ghar mein hai

جلتے ہوئے گھروں کا دھواں میرے گھر میں ہے تسکین اضطراب حد معتبر میں ہے رحمت کے عرض و طول کا انداز لا محال توبہ کی آب و تاب دم مختصر میں ہے تحریر اشتباہ سے گھبرائیے نہیں ہاں ذوق شرح متن ہر اک نامہ بر میں ہے ہم چاہ کر کہیں بھی ٹھہرنے نہ پائیں گے یہ ساری کائنات برابر سفر میں ہے یہ سارا دہر عرصۂ تحسیں ضرور ہے بس ایک ماہتاب ہماری نظر میں ہے رفعتؔ کہو شعار سکوں کس کا نام ہے ہر ایک آدمی یہاں خوف و خطر میں ہے

غزل · Ghazal

har imtihaan un kaa sabr-aazmaa hai kitnaa

ہر امتحان ان کا صبر آزما ہے کتنا ادنیٰ سی بات پر بھی فتنہ مچا ہے کتنا پل بھر کا اک تصادم تو اور میں کا قصہ پتھر کے ساتھ شیشے کا رابطہ ہے کتنا تہذیب نو کی وحشی ادوار میں کشش ہے پارینہ واقعوں کا پہلو نیا ہے کتنا نشتر زنی میں نیش کژدم کی ہی ادا ہے جاں لیوا ایک حربہ اب جاں فزا ہے کتنا کچھ ہو سکا نہ رفعتؔ تھوڑی سی زندگی میں عزم سفر کے آگے یہ راستہ ہے کتنا

Similar Poets