SHAWORDS
K

Kiran Kashmeeri

Kiran Kashmeeri

Kiran Kashmeeri

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

aap apnaa javaab hain ham log

آپ اپنا جواب ہیں ہم لوگ کتنے خانہ خراب ہیں ہم لوگ تو ہماری خرابیاں مت دیکھ بسکہ تیرا شباب ہیں ہم لوگ کتنے نغمے چھپائے بیٹھے ہیں اک شکستہ رباب ہیں ہم لوگ سوزش حسن یخ کے پروردہ ابن جوئے چناب ہیں ہم لوگ ہم نے دنیا کو روشنی بخشی ویسے غرق شراب ہیں ہم لوگ شعر چاہے کرنؔ نہ کہتے ہوں شاعروں میں جناب ہیں ہم لوگ

غزل · Ghazal

jab bhi gardish mein jaam aaya hai

جب بھی گردش میں جام آیا ہے رفعتوں کا پیام آیا ہے سر نگوں ہو رہے ہیں پیمانے پھر کوئی تشنہ کام آیا ہے ذہن نے جب نوید زیست نہ دی دل نا کام کام آیا ہے بھول کر بھی نہ آپ نے پوچھا کیوں کوئی زیر دام آیا ہے لوگ کہتے ہیں چاندنی شب ہے کون بالائے بام آیا ہے بھر گیا زندگی کا پیمانہ آج وہ بھر کے جام لایا ہے میری منزل ہوں چاند اور تارے یہ تو سودائے خام آیا ہے

غزل · Ghazal

yunhi baaton mein teri daastaan tak baat jaa pahunchi

یوں ہی باتوں میں تیری داستاں تک بات جا پہنچی کہاں سے بات نکلی تھی کہاں تک بات جا پہنچی رفو کر کے ابھی بیٹھے تھے ہم چاک گریباں کو تمہاری بے رخی سے پھر وہاں تک بات جا پہنچی قفس کی تیلیوں سے دوستی ہونے کو تھی لیکن ترے آتے ہی پھر سے آشیاں تک بات جا پہنچی تھا طرفہ شور اہل کارواں میں اپنے لٹنے کا مگر نکلی تو میرے کارواں تک بات جا پہنچی عنادل باغ کے بے چین تھے جشن بہاراں کو کھلائے گل وہ گل چیں نے خزاں تک بات جا پہنچی

غزل · Ghazal

aavaaz de rahaa huun khud apni qazaa ko main

آواز دے رہا ہوں خود اپنی قضا کو میں کس طور دیکھتا ہوں تری چشم وا کو میں اللہ رے حسن ذوق تماشا کہ ان دنوں ہر وقت دیکھتا ہوں ترے نقش پا کو میں اس کشمکش میں ختم ہوئی راہ زندگی تیرے کرم کو یاد کروں یا جفا کو میں حاوی ہے کائنات کی وسعت پر عزم دل اب جستجو ہے پاؤں نئے اک سما کو میں کس کو خبر کرنؔ ہے کہاں منزل حیات مشکل سمجھ رہا ہوں ابھی ابتدا کو میں

Similar Poets