SHAWORDS
Koki Gul

Koki Gul

Koki Gul

Koki Gul

poet
8Ghazal

Ghazalغزل

See all 8
غزل · Ghazal

چپ چاپ تو مستی میں یہاں اپنی اڑے جا ہر بات پہ خوش رہ کے تو ہر دم ہی ہنسے جا جینے ہی کہاں دیتے ہیں یہ لوگ کسی کو تو موت سمجھ زیست کو اور ہنس کے جئے جا دیکھے ہیں کئی گرتے ہوئے بام فلک سے دنیا ہے ستم گر یہاں تو گر کے اٹھے جا باطل کا یہاں ساتھ نہیں دینا تو اے دل حق بات کے ہر نقطے پہ ہمت سے لڑے جا مفلس کے لیے جینا ہے ہر دور میں مشکل یہ مفلسی کا زہر بھی ہنس ہنس کے پئے جا آرام نہیں پائے گا ہے دوڑ حیاتی ہے قبر میں آرام یہی بات سنے جا کوکیؔ نے تو کی بات ہمیشہ ہی پتے کی یہ بات اگر سچ ہے تو پھر بات سنے جا

chup-chaap tu masti mein yahaan apni uDe jaa

غزل · Ghazal

حبس ہی حبس ہے ہوا بھی نہیں کوئی کھڑکی نہ در کھلا بھی نہیں وہ مسافت کہ پیر زخمی ہیں چاک دامن سلا ہوا بھی نہیں کشتی طوفاں میں گھر گئی میری اور مرے ساتھ ناخدا بھی نہیں ناں کوئی ہیر ہوں نہ سوہنی ہوں پار جانے کا حوصلہ بھی نہیں وقت کے بھی عجیب چکر ہیں مجھ کو یہ وقت پر ملا بھی نہیں ماں تو بچپن میں مر گئی میری اب مرے ساتھ اک دعا بھی نہیں ہائے یہ زیست کا سفر کوکیؔ کٹ گیا ہے مگر کٹا بھی نہیں

habs hi habs hai havaa bhi nahin

غزل · Ghazal

آپ کا ہر گھڑی خیال آئے کاش پھر سے وہی وصال آئے حوصلہ ہم نے بھی نہیں ہارا جان پر تو کئی وبال آئے بات بے بات طعنہ ملتا تھا ہم بھی ہر بات ہنس کے ٹال آئے ان کی صورت بھلا نہ پائے ہم دل کے شیشے پہ چاہے بال آئے ہجر میں ان کے کب اکیلے ہیں پاس اپنے کئی ملال آئے کتنی دل کش ہیں آپ کی یادیں شعر ہونٹوں پہ ہیں کمال آئے ہم سے وہ دور جا چکے ہیں گلؔ پوچھ کر کوئی ان کا حال آئے

aap kaa har ghaDi khayaal aae

غزل · Ghazal

اپنے جی کو ہی اب جلاتے ہیں آؤ کچھ روگ ڈھونڈ لاتے ہیں جھوٹ انساں کی ہو گئی خصلت سچ کو بھاری سزا سناتے ہیں نیکیاں کرتے ہیں دکھاوے کی اب یہ دریا میں کب بہاتے ہیں تم سے اچھے تو ہیں پرندے ہی جو سر شام لوٹ آتے ہیں رات کو کاٹنے میں تارے بھی ہاتھ گلؔ کا بھی اب بٹاتے ہیں

apne ji ko hi ab jalaate hain

غزل · Ghazal

سبز موسم کی ہر ادا بھیجو رنگ کوئی مجھے نیا بھیجو بھیج دو چاند میرے آنگن میں مجھ کو تاروں کی اک ردا بھیجو تاکہ خوشبو مجھے میسر ہو مجھ کو اپنی کوئی قبا بھیجو مجھ کو بھیجو بھی آسرا کوئی دل کے زخموں کی تم دوا بھیجو بھائے مجھ کو نہ دوسرا کوئی اپنی تصویر ہی بنا بھیجو زیست کی راہ میں اندھیرا ہے کوئی جلتا ہوا دیا بھیجو جی اٹھے پھر سے آج گلؔ کا دل ہاتھ قاصد کے اک دعا بھیجو

sabz mausam ki har adaa bhejo

غزل · Ghazal

اب تو قسمت میں اپنا گھر کر دے مجھ پہ رحمت کی اک نظر کر دے جس سے منزل میں اپنی پا جاؤں اب مقدر میں وہ سفر کر دے ہوگا ہم پر ترا کرم یا رب جھولیاں آس کی اگر بھر دے جن میں تیری ثنا میں کرتی ہوں میرے اشعار وہ امر کر دے جن کی نظروں میں گلؔ کھٹکتی ہے ان کی نظروں میں معتبر کر دے

ab to qismat mein apnaa ghar kar de

Similar Poets