SHAWORDS
Kunal Barkade

Kunal Barkade

Kunal Barkade

Kunal Barkade

poet
15Ghazal

Ghazalغزل

See all 15
غزل · Ghazal

دل کے احساس میں بھی جان تو ہو سکتی ہے گر بنائیں غزل انسان تو ہو سکتی ہے یہ لڑائی ہے محبت کی جو نفرت سے یہاں اک قلم جنگ کا سامان تو ہو سکتی ہے انگلیاں میری مسلسل جہاں چلتی جائیں تیری یہ زلف وہ میدان تو ہو سکتی ہے نہ ہو آباد مگر حسن بڑھانے کے لیے شہر دل کی گلی ویران تو ہو سکتی ہے اوروں کے نام سے بھی صاحب دیوان ہوں پر میرے معیار کی پہچان تو ہو سکتی ہے شہریت ملنی نہیں پیار کو اس کے دل میں کچھ دنوں کے لیے مہمان تو ہو سکتی ہے درد کی میرے دوا تو نہ بنائی کسی نے کچھ مدد میرؔ کا دیوان تو ہو سکتی ہے

dil ke ehsaas mein bhi jaan to ho sakti hai

1 views

غزل · Ghazal

بہت اندھیرا ہے پر تھوڑی روشنی بھی ہے کسی کا غم بھی ہے لیکن کوئی خوشی بھی ہے یہ اس کی مرضی ہے دونوں میں جس کا عشق چنے کسی کا پہلا کسی کا یہ آخری بھی ہے بھلا دیا لگا جس کو اسے بھلایا نہیں بہت عزیز ہے وہ غم وہ غم ابھی بھی ہے تمہارا شور سنائی نہیں دیا کرتا مگر ہماری یہ خاموشی چیختی بھی ہے

bahut andheraa hai par thoDi raushni bhi hai

1 views

غزل · Ghazal

بک گئے ہیں جو یہاں تھوڑی سی رشوت کے لیے مشورہ دیتے ہیں وہ بھی ہمیں محنت کے لیے آج پھر سے ملی ہے مجھ کو محبت میں شکست اک خدا اور ملا آج عبادت کے لیے تجربہ سوچ سمجھ عمر سے آگے کی ملی ہجر کاٹا نہیں ہے صرف اک عورت کے لیے قابل عشق نہ تھے آپ ضروری ہیں مگر آپ مجھ جیسے طلب گار اذیت کے لیے کسی کو آپ سے نفرت بھی نہیں ہوتی کنالؔ آپ امید لگاتے ہیں محبت کے لیے

bik gae hain jo yahaan thoDi si rishvat ke liye

1 views

غزل · Ghazal

غم عزیز کوئی تو کنالؔ ہوگا مجھے بس ایک بار ہوا تو ملال ہوگا مجھے بناؤں ناؤ تو میری جگہ بچا لینا یہ مت سمجھنا کہ میرا خیال ہوگا مجھے اسی جگہ اسی تاریخ اس ٹھکانے پر یہ تیرا غم ہے جو ہر ایک سال ہوگا مجھے میں شہر آگ لگانے چلوں تو ڈرنا مت تری سلامتی کا تو خیال ہوگا مجھے گھڑی کے کانٹے میں الٹے گھماتا تھا کہ کنالؔ یقیں تھا گزرا سمے بھی بحال ہوگا مجھے

gham-e-'aziz koi to 'kunaal' hogaa mujhe

1 views

غزل · Ghazal

الجھ کر خود میں ہی اک دن یہ دھاگا ٹوٹ جائے گا زبردستی نبھانے سے بھی رشتہ ٹوٹ جائے گا ہوا کیا تھا ہمارے ساتھ کہنے میں ہے جوکھم یہ بتاتے وقت پھر سے دل دوبارہ ٹوٹ جائے گا پریشاں غم سے ہو کر خود کشی ہوگی کسی کی اور کبھی غم خودکشی کر لیں گے اتنا ٹوٹ جائے گا نئے کردار کی ہو ابتدا بس اس لیے اک دن کہ شاخ زندگی سے کوئی پتا ٹوٹ جائے گا ہزاروں دل ہیں بے رحمی سے توڑے جس سے اے قسمت ہمارے دل سے مل کر وہ ہتھوڑا ٹوٹ جائے گا

ulajh kar khud mein hi ik din ye dhaagaa Tuut jaaegaa

1 views

غزل · Ghazal

کرتے کرتے جلدی میں نے آخر کر دی دیری میں نے اتنی چوٹیں ملتی گئی ہیں جتنی چیونٹی ماری میں نے دشمن کا بھی دل جیتا ہے جنگ نہیں بس جیتی میں نے غم کی باڑھ آنے والی ہے کر لیں آنکھیں پیاسی میں نے کل دیکھی تھی دریا میں اک پیاسی مچھلی مرتی میں نے سوچا نہ تھا سچ ہوں گی باتیں جو غصے میں بولی میں نے

karte karte jaldi main ne

1 views

Similar Poets