SHAWORDS
L

Lateef Saani

Lateef Saani

Lateef Saani

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ایک پتھر ہے مگر آئنہ خانے کتنے ایک دیوانہ لگائے گا نشانے کتنے صرف اک تم ہی نہیں اور نہ جانے کتنے لوگ بن جاتے ہیں الفت میں دوانے کتنے عشق میں لوگ بناتے ہیں بہانے کتنے ایک دل ہے مگر ہیں اس کے فسانے کتنے میں نے اک بار ترا جلوہ حسیں دیکھا ہے اس ملاقات کو گزرے ہیں زمانے کتنے

ek patthar hai magar aaina-khaane kitne

غزل · Ghazal

تری یلغار سے دنیا بھی دہل سکتی ہے تو بدل جائے تو ہر چیز بدل سکتی ہے ایک عفریت کہ شعلوں کو نگل سکتی ہے بند ہے نیام میں تلوار نکل سکتی ہے تیرے اعمال زمانے میں ہیں ایسے پیارے جن سے اسلاف کی پگڑی بھی اچھل سکتی ہے دین حق کے لئے ناموس شریعت کے لئے یہ وہ ملت ہے کہ شعلوں میں بھی چل سکتی ہے عسکری قوم ہے فطرت میں جدل باقی ہے اس کو چھیڑو نہ یہ انداز بدل سکتی ہے اپنی تاریخ کے اوراق کھنگالو ثانیؔ اب کہاں قوم کھلونوں سے بہل سکتی ہے

tiri yalghaar se duniyaa bhi dahal sakti hai

غزل · Ghazal

میں چپ رہوں تو بھی اندر پکارتا ہے کوئی مرے غرور کی پگڑی اتارتا ہے کوئی میں جب بھی ماں کے تصور میں ڈوب جاتا ہوں نظر کے سامنے بانہیں پسارتا ہے کوئی مرے عمل سے مقدر اگر بگڑ جائے خدا کے فضل سے قسمت سنوارتا ہے کوئی عجیب شخص ہے ہر بار جیت جاتا ہے کہ جیت کر بھی زمانے میں ہارتا ہے کوئی تمام دن تو گزرتا ہے غم کی چوکھٹ پر کہ چھت سے رات میں تارے شمارتا ہے کوئی ملی ہے زندگی مل جل کے ساتھ رہ لیتے تمام عمر کیوں تنہا گزارتا ہے کوئی لبوں پہ ذکر خدا میں سجائے رکھتا ہوں میں ڈوب جاؤں تو مجھ کو ابھارتا ہے کوئی ہر ایک راہ منور دکھائی دے ثانیؔ ترے وجود کا صدقہ اتارتا ہے کوئی

main chup rahun to bhi andar pukaartaa hai koi

غزل · Ghazal

مومن بنے تو قوم کا رہبر بنا دیا ان پڑھ گنوار کو بھی گورنر بنا دیا جس کا بھی اتباع نبی کا مزاج ہو اس کو خدا نے جیسے سکندر بنا دیا احسان میرے رب کا ہوا مجھ پہ اس طرح مومن بنا کے میرا مقدر بنا دیا تاریخ ہے گواہ جہالت کے دور میں سب سے بری جو قوم تھی بہتر بنا دیا آیا سمجھ میں جب سے کوئی مقصد حیات شاہوں نے اک چٹائی کو بستر بنا دیا

momin bane to qaum kaa rahbar banaa diyaa

Similar Poets