SHAWORDS
M

M. S. Rahi

M. S. Rahi

M. S. Rahi

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ہم چہرۂ زنار کو پوجا نہیں کرتے یعنی دل خوددار کو رسوا نہیں کرتے ہم دامن پندار کو میلا نہیں کرتے اجداد کے کردار کو بیچا نہیں کرتے اے اہل وطن آپ سے اتنی ہے گزارش سینچے ہوئے گلزار کو روندا نہیں کرتے کشتی کو کنارے پہ لے آنا ہی بہت ہے گرداب ضرر بار کو روکا نہیں کرتے تخریب ہی تعمیر کی بنیاد ہے یارو اجڑے ہوئے گھر بار کو رویا نہیں کرتے گلزار کے پھولوں کی حفاظت ہے عبادت راہیؔ تو کبھی خار کو سینچا نہیں کرتے

ham chehra-e-zunnaar ko puujaa nahin karte

غزل · Ghazal

نفرت کی حقارت کی عداوت کی ہوئی بات اب تک نہ ہوئی ان سے محبت کی کوئی بات اچھی نہ لگی ان کو شرافت کی کھری بات جتنی بھی ہوئی ان سے شرارت کی لگی بات ہے آج نئے دور میں طاقت کی نئی بات ہمت کی کئی بات شجاعت کی کئی بات کرتا ہی نہیں کوئی متانت کی کبھی بات ہوتی ہے فقط طنز و ظرافت کی ابھی بات جو شخص نہ سمجھے ہے حقیقت کی کوئی بات نا سمجھی میں کرتا ہے کرامت کی وہی بات راہیؔ ہو نیابت سے بغاوت کی کجی بات ہوتی ہے امامت سے ندامت کی بڑی بات

nafrat ki hiqaarat ki adaavat ki hui baat

Similar Poets