SHAWORDS
Madhukar Jha Khuddar

Madhukar Jha Khuddar

Madhukar Jha Khuddar

Madhukar Jha Khuddar

poet
5Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

naa-rasaai maqaam hoti hai

نارسائی مقام ہوتی ہے نیم شب جاں تمام ہوتی ہے شمس کا ہم کہا نہیں سنتے چھاؤں میں رند شام ہوتی ہے ایسا اس نے کیا مجھے کامل بزم گل زار عام ہوتی ہے جب گلی میں تری خلافت ہے راہ ارض قیام ہوتی ہے دار خوددارؔ چل پڑا خود ہی اب قضا اس کے نام ہوتی ہے

غزل · Ghazal

be-zabaanon ki kahaani ki zabaan hote rahe

بے زبانوں کی کہانی کی زباں ہوتے رہے ہم تو یارو بارہا اشک رواں ہوتے رہے دل پہ چاہے جتنے خنجر ہو لگے اے جان جاں اس گلی میں ہم سراسر رائیگاں ہوتے رہے جام ایسا ڈال ساقی زہر سا اب پیس کر آج اس کو دیکھ سب جلوے عیاں ہوتے رہے جان مقتل پر لٹا دی بے سبب خوددارؔ نے جرم اس کے لن ترانی سے بیاں ہوتے رہے اس نگر میں بے اثر بادہ کشی خوددارؔ کی وہ نہ جانے کن غموں میں ناتواں ہوتے رہے

غزل · Ghazal

kabhi kuchh kahein ye ijaazat hi diije

کبھی کچھ کہیں یہ اجازت ہی دیجے نہ دیجے محبت عداوت ہی دیجے مری آنکھ کا وو چھلکنا دکھا کیا کسی روز ہمدم یہ راحت ہی دیجے زمانہ دکھاتا ہے ایسی بلائیں کبھی آپ دل کو عقیدت ہی دیجے بتانا ہے مشکل چھپانا ہے مشکل کریں کیا او رہبر نصیحت ہی دیجے تغافل ملا ہے اسی راہ پر یوں توجہ نہ دیجے عنایت ہی دیجے اسے روشنی کا گماں ہو سویرے نہ خوددارؔ کو ایسی ظلمت ہی دیجے

غزل · Ghazal

bhulnaa chaahtaa kahaan huun main

بھولنا چاہتا کہاں ہوں میں درد ہے اور بس رواں ہوں میں آج کچھ یاد آ رہی ہو یوں تم زمیں اور آسماں ہوں میں کیا ہوا جو حساب مانگا ہے کیا غموں کی کوئی دکاں ہوں میں روشنی کچھ چراغ کی لاؤ جس جگہ دفن ہوں نہاں ہوں میں دن دکھائے زمانے نے ایسے اب نہیں میر کارواں ہوں میں سادگی ہے ادا میں اس کی جو عشق میں یار رائیگاں ہوں میں ذات خوددارؔ کی دکھی جب جب شاعری کا حسیں سماں ہوں میں

غزل · Ghazal

kabhi ham un ki sunte hain kabhi apni sunaate hain

کبھی ہم ان کی سنتے ہیں کبھی اپنی سناتے ہیں اسی دور محبت میں یہ دن یوں بیت جاتے ہیں کہا تھا جو کبھی تم نے چلو دیکھیں نظارے ہم اسی قاتل ادا سے اب ہمیں کو کیوں ستاتے ہیں زمانہ پوچھے گا تیرے ہی خستہ حال کا بیورا ہماری بات تو چھوڑو ہمیں یوں ہی بلاتے ہیں پتہ پوچھے ہمارا جو کہو اب کیا بتائیں ہم رقیبوں کا پتہ بھی تو نہیں اب ہم بتاتے ہیں بھلے خوددارؔ کہتا ہو خطا واری نہیں کی ہے اسے بولو فقیروں میں اسے مرشد بتاتے ہیں

Similar Poets