M
Mahima Chaube Maahi
Mahima Chaube Maahi
Mahima Chaube Maahi
poet
2Ghazal
Ghazalغزل
غزل · Ghazal
le ke jaaegaa ye jamaal kahaan
لے کے جائے گا یہ جمال کہاں مجھ کو میرا ہی اب خیال کہاں ہیں تو دنیا میں غم بہت سارے تیرے جیسا مگر ملال کہاں تیرے جیسا کوئی جواب نہیں میرے جیسا بھی تو سوال کہاں ڈھونڈھتی ہوں مگر نہیں ملتی تیرے جیسی کوئی مثال کہاں پھول خود ہی تو مسکراتے ہیں ورنہ بھنوروں کی یہ مجال کہاں ویڈیو کال جب سے آیا ہے اتنا مشکل بھی اب وصال کہاں
غزل · Ghazal
online ke is zamaane mein
آن لائن کے اس زمانہ میں ہم لگے رابطہ نبھانے میں لوگ آئے تو یوں بہت دل میں ہاتھ تیرا تھا دل دکھانے میں مل کے تجھ سے لگا مجھے ایسا جان جائے گی تیرے جانے میں مر رہے ہیں جو عشق کی خاطر ایسا بھی کیا ہے اس خزانے میں عمر بھر کی خوشی تھا جو میری دیر اس نے نہ کی رلانے میں دوستی اب نہیں یہاں ماہیؔ بس لگے ہیں سبھی کمانے میں





