SHAWORDS
Mahtab Dasti

Mahtab Dasti

Mahtab Dasti

Mahtab Dasti

poet
7Ghazal

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

کیا رہا اے زندگی شام و سحر کوئی نہیں منزلوں کی داد کیا دیں ہم سفر کوئی نہیں بے ثباتی آ گئی دیوار دل کو پھاند کر مرنے والے مر گئے ہیں نوحہ گر کوئی نہیں کشتیوں کو چھوڑ کر ہم نے لیا اگلا قدم کاروان میر کی لیکن خبر کوئی نہیں روز روتے کاٹتی ہیں شب ڈھلے تنہائیاں چار سو رشتے بھرے ہیں چارہ گر کوئی نہیں خاک ڈالی خاک اوڑھی خاک پر لیٹا رہا وہ بڑے بے درد ہیں ان پر اثر کوئی نہیں روشنی کے گنبدوں کو دے سلامی ماہتابؔ جس میں عشق مصطفیٰ ہو اس کو ڈر کوئی نہیں

kyaa rahaa ai zindagi shaam-o-sahar koi nahin

غزل · Ghazal

ہونٹوں پہ میرے پیاس کی اب تشنگی نہیں بے بس ہوا ہوں اتنا کہ اب بے بسی نہیں خوشیوں کو پائمال کیا اس قدر مری جھولی میں ایک نام کی بھی اب خوشی نہیں یا زندگی کے ساتھ چلا جائے ہر طرح یا موت ہو قبول اگر زندگی نہیں ہاتھوں میں تیرا ہاتھ ہو دل کے نشان پر کیا تیرے اس جہان میں ایسی گھڑی نہیں رہتا ہے ایک سا ہی رویہ سبھی کے ساتھ تو جان ماہتابؔ ہے تو ہر کسی نہیں

honTon pe mere pyaas ki ab tishnagi nahin

غزل · Ghazal

ساتھ رہ میرے نہ جدائی دے تو مجھے ہر جگہ دکھائی دے یا تو رکھ لے مجھے تو پاس اپنے مانگ لے جان یا خدائی دے آنکھ بننے لگی ہے تل تیرا دل کی دھڑکن میں بھی سنائی دے میں اکیلا ہوں اور مخالف لوگ آ پلٹ آ مری صفائی دے میرے ہونٹوں کے کھول دے تالے لب کشا میری لب کشائی دے لوگ تمثیل یوں کریں مہتابؔ پارساؤں سی پارسائی دے

saath rah mere na judaai de

غزل · Ghazal

جو شاعرات کے چکر میں عشق کرتے ہیں وہ صرف بات کے چکر میں عشق کرتے ہیں گزارشات کے چکر میں عشق کرتے ہیں سبھی ممات کے چکر میں عشق کرتے ہیں شکستگی کے ستائے ہوئے زمانے میں دل ثبات کے چکر میں عشق کرتے ہیں میں اختیار کے ہر مرحلے سے باہر ہوں وہ اپنی گھات کے چکر میں عشق کرتے ہیں جنہیں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہ ہو وہ مشکلات کے چکر میں عشق کرتے ہیں یہ عشق پیار محبت نہیں کوئی کچھ بھی سہاگ رات کے چکر میں عشق کرتے ہیں زمانہ خود ہی طلب گار ہو رہا ان کا جو معجزات کے چکر میں عشق کرتے ہیں یہ موت معنی نہیں رکھتی کوئی بھی اپنا سبھی حیات کے چکر میں عشق کرتے ہیں کہیں ملے گا کوئی تو سراغ دنیا کا سو کائنات کے چکر میں عشق کرتے ہیں میں ماہتابؔ ہوں نکلا ہوں جیتنے اس کو سبھی تو مات کے چکر میں عشق کرتے ہیں

jo shaaeraat ke chakkar mein ishq karte hain

لا مرے واسطے بھی پل اچھا ہجر میرے کا ڈھونڈ حل اچھا آج ملنا تھا کیوں نہیں آئے یعنی ملنا ہے پھر سے کل اچھا مدتوں بعد ہم ملے دونوں میں نہیں یاد آہ چل اچھا کیوں تجھے چھوڑ دوں مری جاناں ساتھ رہنے کا سوچ حل اچھا رکھ لے مہتابؔ کو چھپا دل میں چھوڑ ماتھے کا اپنے بل اچھا

laa mire vaaste bhi pal achchhaa

Similar Poets