SHAWORDS
Manisha Shikhar

Manisha Shikhar

Manisha Shikhar

Manisha Shikhar

poet
5Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

خبر دھڑکنوں سے یہ میں نے سنی ہے مرے دل نے تیری محبت چنی ہے غزل جو مرے لب پہ ہے آج آئی یہ الفت کے دھاگوں سے میں نے بنی ہے چڑھا ہے محبت کا رنگ تیری ایسا کہ جیسا چڑھا کوئی رنگ پھاگنی ہے بھلانے کی تجھ کو ذرا کی جو کوشش تری یاد آئی مجھے سو گنی ہے تپسیا میں رہتا ہے یہ لین تیری شکھرؔ کا یہ دل کوئی سادھو منی ہے

khabar dhaDkanon se ye main ne suni hai

غزل · Ghazal

گزرا اداسیوں میں ہی جیون تمام ہے لب پر ہمارے پھر بھی تمہارا ہی نام ہے تیرے بغیر ہم سے ہے موسم خفا خفا خاموشیوں کو اوڑھے ہوئے بیٹھی شام ہے مجبوریوں کی جیل میں ہے قید وہ کہیں ورنہ تو میرے پیار کو کرتا سلام ہے تیرے سوائے دل میں کسی کا گزر نہیں یادوں نے تیری ایسا کیا انتظام ہے اشکوں کی روشنائی سے میں نے ہے جو لکھا چھایا ہر ایک دل پہ شکھرؔ وہ کلام ہے

guzraa udaasiyon mein hi jivan tamaam hai

غزل · Ghazal

شمع الفت کی بجھا دوں یہ کہاں ممکن ہے تیری یادوں کو مٹا دوں یہ کہاں ممکن ہے میری الفت کا ہے دل میں ترے آنا جانا کوئی دیوار لگا دوں یہ کہاں ممکن ہے موت کے بعد بھی تجھ کو ہے بھلانا مشکل جیتے جی تجھ کو بھلا دوں یہ کہاں ممکن ہے صرف خوشیوں کو پتا تیرا بتا دیتی ہوں غم کو تیرا میں پتا دوں یہ کہاں ممکن ہے توڑ کر دل کو شکھرؔ اس نے خطا کی لیکن اپنے دلبر کو سزا دوں یہ کہاں ممکن ہے

shama ulfat ki bujhaa duun ye kahaan mumkin hai

غزل · Ghazal

کہاں درد دل کی دوا چاہتی ہوں محبت میں ہونا فنا چاہتی ہوں دکھا دے جو چہرے کے پیچھے کا چہرہ میں ایسا کوئی آئنہ چاہتی ہوں تراشا نہیں ہے تجھے میں نے یوں ہی بنانا میں تجھ کو خدا چاہتی ہوں نہیں چاہتی میں سوا اس کے کچھ بھی اگر دے سکو تو وفا چاہتی ہوں سزا جس کی کاٹی ہے تا عمر میں نے شکھرؔ جاننا وہ خطا چاہتی ہوں

kahaan dard-e-dil ki davaa chaahti huun

غزل · Ghazal

احساس بھرے دل میں اک پیار کا ساگر ہے جو سب سے چھپایا تھا وہ تجھ پے اجاگر ہے کہتے ہیں سبھی مجھ سے تم دل میں جگہ دے دو کیسے میں انہیں دے دوں یہ دل جو ترا گھر ہے الفت کا خزانہ جو تو نے ہی لٹایا تھا تو ڈھونڈ ذرا پھر سے تیرے ہی وہ اندر ہے جو غم سے نہیں پگھلا وہ دل ہے بھلا کیسے جو پیار کو نہ سمجھے وہ دل نہیں پتھر ہے جس کو تھا کہا تو نے باہوں میں چھپا لوں گا وہ تیری شکھرؔ بھٹکے کیوں آج یوں در در ہے

ehsaas bhare dil mein ik pyaar kaa saagar hai

Similar Poets