SHAWORDS
M

Masroor Shafaqi

Masroor Shafaqi

Masroor Shafaqi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

سرور و کیف سے پر ہے غم دور جہاں ساقی نظر کے سامنے رقصاں ہے طاس آسماں ساقی وہی کل تک زمانے میں جو تھا مثل جہاں ساقی غم و آلام کا مرکز ہے اب ہندوستاں ساقی کھنکتے ہیں پیالے دھوم ہے پینے پلانے کی ادھر ساقی ادھر ساقی یہاں ساقی وہاں ساقی پجاری ہوں صنم کے یا پرستاران کعبہ ہوں نظر آتا نہیں ہے آج فرق این و آں ساقی

surur-o-kaif se pur hai gham-e-daur-e-jahaan saaqi

غزل · Ghazal

ناگ ڈس بھی لے تو سہنا چاہیے دوست ہی کے ساتھ رہنا چاہیے دے رہی ہے روح مرگھٹ میں صدا جسم کا پھر مجھ کو گہنا چاہیے توڑنے باد مخالف کا بھرم پیڑ پہ پنچھی کو رہنا چاہیے موت سے ڈر کے خموشی ہے بری حق تو سولی پر بھی کہنا چاہیے ہو جہاں مسرورؔ ذکر علم و فن اس جگہ خاموش رہنا چاہیے

naag Das bhi le to sahnaa chaahiye

غزل · Ghazal

ابن آدم نہ یوں اچھال لہو قیمتی ہے بہت سنبھال لہو یہ امانت ہے ملک و ملت کی کر نہ سڑکوں پہ پائمال لہو جوڑے انساں سے خون کا رشتہ دان کرنے کو کچھ نکال لہو آدمی بال بال بڑھتا ہے اور پیتا ہے بال بال لہو رنگ قوس قزح میں بھرنے کو آسماں کی طرف اچھال لہو

ibn-e-aadam na yuun uchhaal lahu

Similar Poets