SHAWORDS
M

Mast Banarsi

Mast Banarsi

Mast Banarsi

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

یہ تو ہم کہہ نہیں سکتے وہ ہم آغوش رہا ہاں مگر دل میں ہمارے کوئی روپوش رہا چھا گیا بزم میں ساقی کا یہ انداز بیاں اپنی سی کہہ گیا ہر ایک وو خاموش رہا کہتے ہیں سچ ہے ہمیں دیکھ کے بے خود ہوئے تم ٹکٹکی باندھ کے دیکھا کئے یہ ہوش رہا کہہ دیا آنکھوں نے سب حال ہمارا ان سے اور جس دل سے تھی امید وو خاموش رہا بت کدہ ہو گیا سنسان ترے جانے سے عمر بھر خانۂ کعبہ بھی سیہ پوش رہا چاہنے والوں کا چن چن کے کیا کام تمام بار الفت سے ہمیشہ وہ سبک دوش رہا سب کی الفت سے تو انکار کیا اس نے مگر مستؔ کا نام جب آیا تو وہ خاموش رہا

ye to ham kah nahin sakte vo ham-aaghosh rahaa

غزل · Ghazal

آرزو کس کو نہیں ہجر میں مر جانے کی کچھ اگر دیر ہے تو آپ کے فرمانے کی یہ جو واعظ نے کیا کوثر و تسنیم کا ذکر اڑتی پڑتی سی خبر ہے مرے میخانے کی سامنے ان کے دیا غیر کو ساغر تو نے عاشقوں کے لئے یہ بات ہے مر جانے کی شہر سے دشت تک اک دھوم مچا رکھی ہے بڑھ گئی تجھ سے بھی شہرت ترے دیوانہ کی حضرت مستؔ فقط آج تمہارے دم سے صحبتیں گرم رہا کرتی ہیں میخانے کی

aarzu kis ko nahin hijr mein mar jaane ki

Similar Poets