SHAWORDS
Meenaxee Raj

Meenaxee Raj

Meenaxee Raj

Meenaxee Raj

poet
7Ghazal

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

اے خدا زیست مختصر دے دے منزلوں کو مری سفر دے دے فن نہیں مانگتا ہوں میں کوئی جو ہو دل آشنا نظر دے دے تخت اور تاج کا نہیں قائل بس دعا میں مری اثر دے دے جی رہا ہوں تو جی رہا ہوں میں کون کب موت کی خبر دے دے

ai khudaa ziist mukhtasar de de

غزل · Ghazal

خود سا اک شخص ہو بہ ہو دیکھا میں نے جب اس کو روبرو دیکھا بن گیا خواب سے حقیقت وہ میں نے بس کر کے جستجو دیکھا لاکھ دیکھے مگر کبھی میں نے اس کے جیسا نہ خوبرو دیکھا ایک جادو ہے اس کی باتوں میں کیسے کرتا ہے گفتگو دیکھا

khud saa ik shakhs hu-ba-hu dekhaa

غزل · Ghazal

تو ہی تو ہر طرف ہے اور ہر سو میں نے محسوس کی تری خوشبو چاشنی دل میں گھلتی رہتی ہے باتیں کرتا ہے شہد جیسی تو انتظاری ہے انتظاری ہے رات گہری ہے آنکھیں ہیں جگنو رات تاریک تر ہوئی جب جب یاد آئے مجھے ترے گیسو

tu hi to har taraf hai aur har su

غزل · Ghazal

قدرت کا معجزہ ہے یہ دلچسپ ڈھنگ کا گل سے بدن کو دل ہے دیا ایک سنگ کا سب سبز و سرخ سامنے اس کے تھے سجدہ ریز کچھ بھی نہ کائنات میں تھا اس کے رنگ کا ہارے ہوئے سپاہیو اٹھ جاؤ اور لڑو اعلان کر رہا ہوں میں اک اور جنگ کا دیتا نہیں ہے در سے فقیروں کو کچھ بھی وہ اللہ اب علاج کرے دست تنگ کا

qudrat kaa mo'jiza hai ye dilchasp Dhang kaa

غزل · Ghazal

ترک الفت کا کچھ اس طرح سے پیغام دیا خط میں غم بھر کے لفافے پہ مرا نام دیا رت جگے بے بسی تنہائیاں درد و غم و یاس پہلے یہ سب دئے تب جا کے مجھے جام دیا آنکھیں بے خواب جزیروں سے گزر کرتی تھیں اس نے خوابوں کو سلیقے سے پھر اک شام دیا ہم تو وہ تھے کہ جنہیں کچھ بھی نہیں آتا تھا اس نے ڈھونڈھا بھی ہمیں اور ہمیں کام دیا

tark-e-ulfat kaa kuchh is tarh se paighaam diyaa

غزل · Ghazal

ہجر میں مجھ کو تو اب خود کا پتہ یاد نہیں تجھ سے بچھڑا ہوں تو کچھ تیرے سوا یاد نہیں اک نظر دیکھ لیا میں نے اسے آج کی شام مجھ کو اب کوئی فرشتہ یا خدا یاد نہیں چھو لیا میں نے ترے جسم کا سایہ جب سے کب کسی گل کو یہاں میں نے چھوا یاد نہیں رات کی بات تھی اور بات بھی اک راز کی تھی میں نے جو کچھ بھی کہا اس نے سنا یاد نہیں

hijr mein mujh ko to ab khud kaa pata yaad nahin

Similar Poets