SHAWORDS
M

Mohaamad Nasim Nawaz

Mohaamad Nasim Nawaz

Mohaamad Nasim Nawaz

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دھڑکنے والا دل بھی تھم گیا ہے چھڑا کر ہاتھ جب ہمدم گیا ہے تمہاری یاد کا ہلکا سا جھونکا مری پلکوں کو کرکے نم گیا ہے خزاں جیسا لگا ہر ایک موسم وہ دل کو دے کے ایسا غم گیا ہے ادھر ماں نے خطائیں بخش دیں پھر ادھر بیٹے کا اس کے دم گیا ہے نوازؔ بے نوا تجھ کو مبارک بلندی پر ترا پرچم گیا ہے

dhaDakne vaalaa dil bhi tham gayaa hai

غزل · Ghazal

کہاں میں زر کے سمندر تلاش کرتا ہوں خلوص و پیار کے پیکر تلاش کرتا ہوں تلاش کرتا نہیں دوسروں کے عیب کبھی خود اپنی ذات کے اندر تلاش کرتا ہوں میں دشمنی بھی کسی سے کروں تو کیسے کروں حریف قد کے برابر تلاش کرتا ہوں جلائے پیار کے دیپک بجھائے نفرت کے میں ان ہواؤں کا لشکر تلاش کرتا ہوں ہتھیلیوں کی لکیروں پہ کیا یقین کروں میں حوصلوں سے مقدر تلاش کرتا ہوں نفس-نفس میں تو ہی تو نسیمؔ سانسوں میں میں تجھ کو جسم کے باہر تلاش کرتا ہوں

kahaan main zar ke samundar talaash kartaa huun

غزل · Ghazal

اے یار اب نہ دینا کوئی مشورہ مجھے میں دیکھتا ہوں آئنہ اور آئنہ مجھے کیسے کروں بتا میں ترا شکریہ ادا تیرے فریب نے دیا اپنا پتہ مجھے ساحل کی بزدلی تو قدم روکتی رہی طوفاں کا شکریہ کہ دیا حوصلہ مجھے ہے چار دن کا حسن ترا اے زمیں کے چاند کہتا ہے بار بار یہی آئنہ مجھے وہ آج ایک چوٹ سے بکھرا ہے چار سو جو ہنس رہا تھا دیکھ کے کل غم زدہ مجھے خون جگر نچوڑ کے لکھتا ہوں میں غزل ملتا ہے جب بھی کوئی نیا قافیہ مجھے میں حضرت نوازؔ کا دشمن غلط غلط بدنام کر رہا ہے کوئی بے وجہ مجھے

ai yaar ab na denaa koi mashvara mujhe

غزل · Ghazal

ذرا سی بد گمانی دل میں نفرت ڈال دیتی ہے وراثت بھائی بھائی میں عداوت ڈال دیتی ہے محبت کی نظر سے دیکھتا ہوں ماں کی جانب جب مرے حصے میں وہ قدموں کی جنت ڈال دیتی ہے کوئی ناز و ادا سے جیت لیتا ہے کسی کا دل کسی کی سادگی دل میں محبت ڈال دیتی ہے سنا ہے میں نے نیند آتی نہیں گر پیٹ خالی ہو غریبی ایسا نسخہ ہے یہ عادت ڈال دیتی ہے صلہ اپنی وفا کا یوں حکومت ہم کو دیتی ہے کہیں بھی حادثہ ہو ہم پہ تہمت ڈال دیتی ہے وفا کا درس گر ہو سیکھنا سیکھو نوازؔ اس سے فنا ہو کر ہتھیلی میں جو رنگت ڈال دیتی ہے

zaraa si bad-gumaani dil mein nafrat Daal deti hai

Similar Poets