Mohammad Ameen Ayagi
Mohammad Ameen Ayagi
Mohammad Ameen Ayagi
Ghazalغزل
دیکھنے پر ہیں کیاں خیال انکھیاں کیا کہوں کیوں رکھوں سنبھال انکھیاں پارسائی تمام گئی میری جب تے دیکھیاں ہوں او جمال انکھیاں آج دیدار ہوئے گا شک نئیں مجھ پھڑک بولتیاں ہیں حال انکھیاں کیا بلا لائے گیاں خدا جانے چھوڑتیاں نئیں میرا دنبال انکھیاں نین بھر آج میں تجھے دیکھیا کام آیاں مجھے اتال انکھیاں کاں تلک باندنا پلک پردے نیئں رھتیاں جھانکتیاں چھنال انکھیاں دل چلیا ہے ولے یکیلا ہے لے کو چلتیاں ہیں دل کی نال انکھیاں عیش میں رات ساری جاگیا سو بولتیاں ہیں مجھی کوں لال انکھیاں جمع تھا دل ہوا پریشاں آج کاں سے دیکھیاں وو زلف کال انکھیاں دیکھنے اے پری تجھے ہر دم حق تے منگتا ہوں بالے بال انکھیاں جھل سو نادیک سکے یکس کو یک باندتیاں ہیں پچھیں دو لال انکھیاں دیکھ بے طاقتی ایاغیؔ آج مجھ دیا وعدۂ وصال انکھیاں
دیکھنے پر ہیں کیاں خیال انکھیاں
مرے من منے آج او دھیان ہے کہ اس مست خوں ریز کا دھیان ہے جداں تے ترا زلف دیکھیا ہوں میں تداں تے مرا من پریشان ہے ہوا باد و باراں مرا جیو آج ترے عشق کا دل میں طوفان ہے تجھے جیوتے میں زیادہ منگوں ترے پر مرا جیو قربان ہے دیا ہوں محبت منے جیو میں محبت مرا جیو ایمان ہے گنہ کیا ہوا ہے سو معلوم نئیں مجھے دیکھ کے آج انجان ہے سرج تلملاتا ہے کھانے اگال جو دیکھیا ترے مکھ منے پان ہے زمیں پر سرج کوئی دیکھیا نہیں ایاغی تجھے دیکھ حیران ہے
mire man mane aaj uu dhyaan hai





