Mohammad Ayyub Raz
حالات کا رخ خود ہی بدل جائے گا اک دن جادو مرے افکار کا چل جائے گا اک دن وہ میرا خدا ہے تو مرے دل میں رہے گا معبود دگر ہو تو نکل جائے گا اک دن سوچا تو نہ تھا عشق کے انجام سے پہلے موسم کی طرح وہ بھی بدل جائے گا اک دن وہ عزم کا پتھر ہو کہ امید کا آہن حالات کی گرمی سے پگھل جائے گا اک دن اس نے بھی محبت میں بڑے درد سہے ہیں وہ بھی تو مری طرح سنبھل جائے گا اک دن ہاتھوں کی لکیروں سے ابھرتا ہوا نقشہ ہاتھوں سے ترے خود ہی نکل جائے گا اک دن
haalaat kaa rukh khud hi badal jaaegaa ik din
1 views