
Mohammad Azhan Wahshi
Mohammad Azhan Wahshi
Mohammad Azhan Wahshi
poet
2Ghazal
Ghazalغزل
غزل · Ghazal
jaante tum nahin ho kyaa hai 'ishq
جانتے تم نہیں ہو کیا ہے عشق قیس و فرہاد کی صدا ہے عشق درد و غم میں مزہ ملے گا تمہیں کرکے دیکھو ذرا دوا ہے عشق من ہی من مسکرائے ہے وہ شخص جس نے اک بار بھی کیا ہے عشق ایک ہم ہی نہیں جہاں میں صنم پیر و مرشد کا مشغلہ ہے عشق تا قیامت رہو گے تم مدہوش کر کے دیکھو عجب نشہ ہے عشق ٹھیک ہے درد و غم ہے اس میں مگر ان کے بن بھی تو بے مزہ ہے عشق اب عدو کو بھی آشنا سمجھوں اس طرح مجھ میں رم گیا ہے عشق مدعا عشق میرا ہے اذہانؔ میں نہیں مانتا برا ہے عشق
غزل · Ghazal
yuun to hain is jahaan mein laakhon hasin
یوں تو ہیں اس جہاں میں لاکھوں حسیں پر نہ پاؤ گے اس کے جیسا کہیں کیسے تشیبہ آئنے سے دوں آئنہ اتنا بھی حسیں تو نہیں دور ملتے ہیں ہم کہیں جا کر جیسے ملتے ہیں آسمان و زمیں





