SHAWORDS
Mohammad Iqbal Ahmad

Mohammad Iqbal Ahmad

Mohammad Iqbal Ahmad

Mohammad Iqbal Ahmad

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

بنائیں ریت پہ گھر اپنا یہ امنگ نہ ہو کہ موج آب سے ہرگز ہماری جنگ نہ ہو ستم گری یا تشدد ہمارا ڈھنگ نہ ہو یہ ہنستی کھیلتی دنیا کٹی پتنگ نہ ہو خود اپنے خون سے تہوار ہم مناتے ہیں خدا را ایسی مسرت بھری ترنگ نہ ہو گریں گی اٹھتی رہیں گی دیواریں آنگن کی دلوں کے بیچ خلش کی اگر سرنگ نہ ہو صد احترام کے قابل وہ سنگ اسود ہے زمیں پہ اس کے مقابل کا کوئی سنگ نہ ہو کشادہ ذہن ہو اقبالؔ تم سبھوں کے لیے کسی بشر کے لیے بھی نگاہ تنگ نہ ہو

banaaein ret pe ghar apnaa ye umang na ho

غزل · Ghazal

ریشمی زلف تمہاری لگی مخمل کی طرح اور یہ جسم ہے خوشبو بھرا صندل کی طرح آپ سے دوریاں برداشت نہیں ہوتی ہیں جی میں آتا ہے لپٹ کر رہوں آنچل کی طرح اک دفعہ آپ کی نظروں سے ملیں کیا نظریں بس گئیں آپ نگاہوں میں ہیں کاجل کی طرح موت ہی موت نظر آ رہی تا حد نظر سب ادائیں ہیں تمہاری کسی مقتل کی طرح وہ نشہ ہے کہ اب اقبالؔ اترتا ہی نہیں ہر گھڑی سامنے رہتے ہیں وہ بوتل کی طرح

reshmi zulf tumhaari lagi makhmal ki tarah

غزل · Ghazal

لہو کا رنگ لیے ابر آسمان میں ہے برستا خون ہر اک سمت اس جہان میں ہے کھرچتا مانگ کا سیندور ہے جو شخص یہاں اسی کو دیکھیے سرکار کی امان میں ہے کبھی تو ہوگا تمہارا بھی خاتمہ ظالم فضا میں گھول کے تو زہر کس گمان میں ہے خدا کو بانٹتے جب تک رہیں گے لوگ یہاں مٹے گا فاصلہ کیسے جو درمیان میں ہے بنا زمانہ ہے دشمن مرا قدم بہ قدم نہ جانے کون سا کانٹا مری زبان میں ہے سمجھ میں آئے گی اقبالؔ کیا زبان تری ابھی تو قوم کا طائر کسی اڑان میں ہے

lahu kaa rang liye abr aasmaan mein hai

غزل · Ghazal

قلم کی نوک سے ایسا حصار کر لیں گے ہم اپنے آپ کو بھی شہریار کر لیں گے نیا ہے جوش ابھی اور نئے ارادے ہیں ہم اپنے مسئلوں کو استوار کر لیں گے اگر ہے جرم محبت زمانے والوں سے خطائیں ایسی پھر ہم بار بار کر لیں گے بس ایک بار ملاقات کا تو کر وعدہ تمام عمر ترا انتظار کر لیں گے کبھی جو ہاتھ میں تصویر تیری آئے گی تمہاری یاد میں دل بے قرار کر لیں گے اٹوٹ پیار ہے جن کو زبان اردو سے ہم ان کو دوست میں اپنے شمار کر لیں گے بلند حوصلہ اقبالؔ کا ہے دوست ابھی خزاں کی فصل کو ہم برگ و بار کر لیں گے

qalam ki nok se aisaa hisaar kar leinge

Similar Poets