SHAWORDS
Mohammad Naeemullah Khayali

Mohammad Naeemullah Khayali

Mohammad Naeemullah Khayali

Mohammad Naeemullah Khayali

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

dil kuchh samajh sakaa na muamme janaab ke

دل کچھ سمجھ سکا نہ معمے جناب کے انداز ہی عجب ہیں سوال و جواب کے دل لے کے میرا عشق کی سوغات بخش دی قربان جائیے کرم بے حساب کے کل کائنات حسن نہیں حسن کائنات رخ اور بھی ہیں جلوۂ زیر نقاب کے ہر خون آرزو سے نئے حوصلے ملے ممنون ہم ہیں کوشش نا کامیاب کے جان عزیز دے کے حیات دوام لی زندہ ہوں کیوں نہ مارے ہوئے انقلاب کے واعظ ترا خدائی کا دعویٰ نہیں گناہ کرتا ہے آج فیصلے روز حساب کے کیوں کر نہ منفرد ہوں خیالیؔ غزل کے شعر اوراق منتشر ہیں یہ دل کی کتاب کے

غزل · Ghazal

sitam ki tegh chali tiir bhi jafaa ke chale

ستم کی تیغ چلی تیر بھی جفا کے چلے جو بات حق تھی سر دار ہم سنا کے چلے کچھ ایسی دور نہ تھیں منزلیں محبت کی وفور شوق میں ہم فاصلے بڑھا کے چلے جو آب و دانہ چمن سے اٹھا چمن والو ہر ایک شاخ پہ ہم آشیاں بنا کے چلے اٹھے تو محفل رنداں سے تشنہ کام مگر قدم قدم پہ ہم ایک مے کدہ بنا کے چلے سلگ سلگ کے رہے جو دیا بجھا نہ سکے گئے تو جاتے ہوئے آگ وہ لگا کے چلے خیالیؔ شعر ہے کیا یہ تو اہل فن جانیں ہم اپنے دل کی بہ شکل غزل سنا کے چلے

Similar Poets