SHAWORDS
M

Mohammad Wasiq Nadeem

Mohammad Wasiq Nadeem

Mohammad Wasiq Nadeem

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

maqtal kaa mere ghar se bahut faasla nahin

مقتل کا میرے گھر سے بہت فاصلہ نہیں ہوں مطمئن کہ سچ سے کوئی واسطہ نہیں اک وقت وہ کہ دیکھے بنا چین ہی نہ تھا اک وقت یہ کہ اس سے کوئی رابطہ نہیں ہے ستیہ میو جیتے کی تختی لگی ہوئی سچائی یہ کہ سچ کا وہاں داخلہ نہیں ماضی کی بات چھوڑ دے رکھ حال پر نظر اب وہ خلیل خاں بھی نہیں فاختہ نہیں اس نے کہا قبول ہے سودا ضمیر کا نکلا مری زبان سے بے ساختہ نہیں جتنی سیاسی لوگ کریں بے وفائیاں اس درجہ بے وفا تو کوئی داشتہ نہیں واثقؔ میاں مزاج کی شوخی کہاں گئی کہہ تو رہے تھے غم سے کوئی واسطہ نہیں

غزل · Ghazal

guftugu karte raho raat guzar jaaegi

گفتگو کرتے رہو رات گزر جائے گی نور کی کوئی کرن دل میں اتر جائے گی نوجواں قوم کا سرمایہ ہوا کرتے ہیں تم جو بکھرے تو میاں قوم بکھر جائے گی ظرف والا کسی کم ظرف کا احساں لے کر زندگی لاکھ جئے روح تو مر جائے گی موج خوں سر سے گزرتی ہے گزر جانے دے کم سے کم قوم کو بیدار تو کر جائے گی اپنی منہ زور تمناؤں پہ قابو کر لو ورنہ سر سے میاں دستار اتر جائے گی اپنی شہرت پہ نہ اترانا کبھی تو واثقؔ یہ ندی وہ ہے جو اک روز اتر جائے گی

غزل · Ghazal

apni har baat ko aakhir vahaan rad honaa hai

اپنی ہر بات کو آخر وہاں رد ہونا ہے وہ جو بولیں انہیں باتوں کو سند ہونا ہے اک محل اور بنا لو کہ ہواؤں میں اڑو آخری گھر تو وہ دو گز کی لحد ہونا ہے اور کچھ روز یوں ہی صبر کئے جا اے دل ان کے انداز تغافل کی بھی حد ہونا ہے سرفرازی کی سعادت ہے مرے حصے میں اس ترقی پہ حریفوں کو حسد ہونا ہے اس نئے دور کی لیلیٰ بھی جنوں پیشہ نہیں لازمہ قیس کے جذبوں میں خرد ہونا ہے سخت حالات جو آئیں تو بھروسہ رکھنا اس کے دربار سے آخر کو مدد ہونا ہے شعر کہنے کا سلیقہ تو ہے لیکن واثقؔ ہم سے شاعر کو نہ غالبؔ نہ اسدؔ ہونا ہے

غزل · Ghazal

jab tavaaif shaah ki raani hui

جب طوائف شاہ کی رانی ہوئی گھنگھرؤں کی نظر سلطانی ہوئی تیرے دم سے گھر تھا جنت کی مثال تو گیا جنگل سی ویرانی ہوئی آج تک دنیا نہ دے پائی مثال قرن اول میں وہ سلطانی ہوئی دیکھیے انسان کی فرعونیت بادشاہی ظل سبحانی ہوئی برف جیسی تھی ہماری زندگی لمحہ لمحہ گھل گئی پانی ہوئی بیٹھے بیٹھے آ گیا ان کا خیال فکر کی سادہ قبا دھانی ہوئی چونک اٹھا نیند میری اڑ گئی جب سنی آواز پہچانی ہوئی چھوڑ دی واثقؔ کتاب آگہی تب تو جینے میں پریشانی ہوئی

Similar Poets