SHAWORDS
M

Mohammad Yahya Jameel

Mohammad Yahya Jameel

Mohammad Yahya Jameel

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

حسین جادو نگار چہرے مگر وہ چہرہ قدم قدم نو بہار چہرے مگر وہ چہرہ نسیم باد سحر کے جھونکے ہزار چہرے ہزار وجہ قرار چہرے مگر وہ چہرہ حیا سے مملو یہ با وفا سادگی کے پیکر یہ نیک الفت شعار چہرے مگر وہ چہرہ یہ فتنہ ساماں حسیں بدن کے ابھار توبہ فراغ دل بے شمار چہرے مگر وہ چہرہ ہلال ابرو دراز گیسو بہشت سیما حسین کتنے ہیں یار چہرے مگر وہ چہرہ ہو خاک سرمایۂ سکون حیات جن سے کئی مثال شرار چہرے مگر وہ چہرہ یہ دشمن جاں یہ سارے غارت گر تحمل بڑے قیامت گزار چہرے مگر وہ چہرہ

hasin jaadu nigaar chehre magar vo chehra

غزل · Ghazal

کاگا بولے من کے سونے آنگن میں کاجل بھیگے تو رنگ اترے جیون میں جانے کون چرا لیتا ہے درشن میں ہر پل جو آکرتی رہتی ہے من میں تو کس دیس گئی ست رنگی پھول کھلا دل اب بھی پھرتا ہے تیرے مدھوبن میں من کی کوملتائیں باندھی جاتی ہیں آخر بنجارے لفظوں کے بندھن میں کیا ہے سچے پریمی کے من مندر میں ہو پنگھٹ کی اچھا پوری ساون میں سندر سندر مکھڑا دیکھا یحیٰؔ جی صبحیں کھو جائیں نینوں کے درشن میں

kaagaa bole man ke suune aangan mein

غزل · Ghazal

چشم پر آب گھٹا سی اس کی دیکھیے ریگ شناسی اس کی آج چہرے کو نظر لگنے لگی یاد آئی تھی ذرا سی اس کی یاد کا دریا چڑھا جاتا ہے پھر نگاہیں ہوئیں پیاسی اس کی گرد آلودہ نہیں بال کوئی سر پہ رہتی ہے ردا سی اس کی چاک جو آخر شب ہو گئی ہے اشکوں سے اب وہ قبا سی اس کی آپ حیران ہے دنیا اس پر دیو جس شخص کا داسی اس کی

chashm-e-pur-aab ghaTaa si us ki

غزل · Ghazal

ایک تمنا لاکھوں لاشیں خواہش پوری باقی باتیں تیرا چہرہ دیکھنا چاہیں تاریکی ہیں اندھی آنکھیں اپنی منزل اجڑی قبریں اپنی دولت سوکھی گھاسیں چھایا سہمی کانپ رہی ہے اس کا آنگن اس کی شاخیں وقت کا پہیا اتنا دھیما کب تک انگاروں پر راتیں کیا بولیں قسمت کے مارے چھاگل خالی رستی آنکھیں تیرے جاتے ہی یحیٰؔ سے دامن کش برکھا کی راتیں

ek tamanna laakhon laashein

Similar Poets