Momin Hindi
اگر کریں کبھی وعدہ کریں نبھانے کو فقط کریں نہ ہمیں یوں ہی آزمانے کو ہمیں یقین نہیں اب تمہاری باتوں پر بڑا جواز کوئی چاہیے لبھانے کو ہمارا نام زمانے کی دل کی دھڑکن ہے ہمارے نام سے آواز دو زمانے کو جبین خاک سے کچھ اس قدر مزین ہے زمانہ چاہیے اب یہ نشاں مٹانے کو لہو کا نام بدل کر جو رکھ دیا پانی زمانہ خوب بڑھا پھر اسے بہانے کو کسی نے جرم زنا کی سزا سنائی تو زمانے بھر میں لگی آگ دل جلانے کو جناب مومن ہندیؔ یہ وقت فیصل ہے جمی ہے بھیڑ تمہیں رن میں آزمانے کو
agar karein kabhi vaada karein nibhaane ko