SHAWORDS
Momin Khan Shauq

Momin Khan Shauq

Momin Khan Shauq

Momin Khan Shauq

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

sannaaTaa aavaaz banaa hai

سناٹا آواز بنا ہے درد کا یوں اظہار ہوا ہے یادوں نے جب لی ہے کروٹ زخموں کا ہر بند کھلا ہے اس نگری کا رہنے والا قتل وفا پر خوش لگتا ہے خط پڑھنے میں کانپ رہے ہو ایسا اس میں کیا لکھا ہے برسوں کی الفت کا رشتہ اک لمحے میں ٹوٹ گیا ہے یگ یگ سے لمحہ بیچارہ اپنی منزل ڈھونڈ رہا ہے شوقؔ جنون عشق سلامت زنجیروں کی کیا پروا ہے

غزل · Ghazal

zindagi teraa bol-baalaa hai

زندگی تیرا بول بالا ہے تجھ سے ہر سمت ہی اجالا ہے تم کنویں کے قریب بیٹھے ہو ہم نے ساگر کھنگال ڈالا ہے کس طرف سے نجات پاؤں میں ہر طرف مکڑیوں کا جالا ہے تجھ کو کس سمت کھوجنے جاؤں کہیں مسجد کہیں شوالا ہے اپنی یادوں کی دیجئے شبنم زندگی آگ ہے جوالا ہے اپنی نظروں کو دے کے آزادی مستقل تم نے درد پالا ہے زیست کو شوقؔ تم نہ سمجھو گے اس کا ہر بھید ہی نرالا ہے

غزل · Ghazal

vaqt kaa kyaa hai taqaazaa nahin dekhaa jaataa

وقت کا کیا ہے تقاضا نہیں دیکھا جاتا عشق میں ادنیٰ و اعلیٰ نہیں دیکھا جاتا ایک ہی وقت میں مل جائے تو پیچھا چھوٹے زندگی بھر کا سلگنا نہیں دیکھا جاتا یہ شب و روز یہ موسم یہ بدلتے منظر رات دن کا یہ تماشا نہیں دیکھا جاتا آئنہ دیکھ کے ہم خود کو نہ پہچان سکے اپنے چہرے کا بکھرنا نہیں دیکھا جاتا جانے حالات ہمیں اور دکھائیں کیا کیا نسل نو کا یہ بہکنا نہیں دیکھا جاتا شعبدہ‌ باز سیاست سے تو باز آئے ہم کیا کریں ہم سے دکھاوا نہیں دیکھا جاتا شوقؔ اس خواب کی تعبیر ملی ہے ایسی اب کوئی خواب سہانا نہیں دیکھا جاتا

Similar Poets