SHAWORDS
Mubashshara Mehfooz

Mubashshara Mehfooz

Mubashshara Mehfooz

Mubashshara Mehfooz

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

jamaal shokh-nazar baa-sabaat zinda hai

جمال شوخ نظر با ثبات زندہ ہے مری رگوں میں ابھی کائنات زندہ ہے برا نہ مان محبت میں کہہ دیا میں نے مجھے لگا تھا ابھی التفات زندہ ہے تمہاری یاد کا حجرہ اجڑ گیا پھر بھی شب وصال کی اک واردات زندہ ہے انہیں دلارنے والے نہیں رہے لیکن وہ میکدہ وہ حسیں چاند رات زندہ ہے بھلے اک عمر نہ زندہ رہے بنی آدم غم حیات مگر تا حیات زندہ ہے

غزل · Ghazal

jab se furqat pe tamanna ki kashish vaari hai

جب سے فرقت پہ تمنا کی کشش واری ہے تشنگی دوست ہے رنجش سے مری یاری ہے سانس کھینچوں تو اذیت کا گماں ہوتا ہے جسم میں خون کا دوران بہت کاری ہے جن زمانوں میں مجھے چھوڑ دیا تھا تم نے مجھ پہ اس دور کے لمحوں کی تھکن طاری ہے جشن برپا ہے زمانے میں مری ہمت کا آسمانوں میں مرے کرب کی سرداری ہے خودکشی کوئی برا فعل نہیں ہے لیکن میری امی کو مری جان بہت پیاری ہے

غزل · Ghazal

sab shauq-o-tamanna se ye aazaad rahegaa

سب شوق و تمنا سے یہ آزاد رہے گا دل درد کی رعنائی سے آباد رہے گا شبنم کی جگہ آبلے تاروں کا لہو رنگ دنیا کا عجب حال ترے بعد رہے گا جاناں مجھے اس بات کا ڈر ہے کے ترے بعد کون اس دل برباد کی فریاد رہے گا آنکھوں میں نظر آئیں گے زخموں کے جزیرے ہم کو ترے جانے کا سبب یاد رہے گا ہم تو ترے اعزاز میں روٹھیں گے جہاں سے تو اور کسی وجہ سے ناشاد رہے گا

Similar Poets