Mubtala Aurangabadi
مرا دل لجانے کو دلبر تمہیں ہو
مرا دل لجانے کو دلبر تمہیں ہو جفا جو ہو ظالم ستم گر تمہیں ہو جواہر کے دیکھے سے کیا مجھ کو حاصل مرے حق میں اب لعل و گوہر تمہیں ہو مثال طلا دل کو آتش میں غم کی تیاتے ہو کستے ہو زر گر تمہیں ہو نگاہ تلطف ہے مجھ پر تمہاری اے آرام جاں بندہ پرور تمہیں ہو کئے مبتلاؔ دل کو کس کس ادا سے نظر میں ہو صاحب فسوں گر تمہیں ہو