SHAWORDS
Mujeeb Ahmad Mujeeb

Mujeeb Ahmad Mujeeb

Mujeeb Ahmad Mujeeb

Mujeeb Ahmad Mujeeb

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

duur un se rahaa nahin jaataa

دور ان سے رہا نہیں جاتا درگزر بھی کیا نہیں جاتا اس لیے دور ہوں محبت سے روز مر کر جیا نہیں جاتا ان چراغوں کو پھینکتے ہیں لوگ تیل جن میں بھرا نہیں جاتا وہ ہمیں دوڑنا سکھاتے ہیں جن سے اٹھ کر چلا نہیں جاتا اس کی میت سے ہو کے آیا ہوں اب کوئی غم سہا نہیں جاتا تیرے رونے سے آہ بھرنے سے جانے والا پھر آ نہیں جاتا پھر مجیبؔ اس کا نام آیا ہے نام جس کا لیا نہیں جاتا

غزل · Ghazal

yuun meri bebasi kaa tamaashaa na kijiye

یوں میری بے بسی کا تماشا نہ کیجئے احسان کر کے مجھ پہ جتایا نہ کیجئے کرنا ہے فیصلہ تو کریں پر سکون آپ یوں آسمان سر پہ اٹھایا نہ کیجئے کھائے ہوئے نوالوں کا رکھتا ہے جو حساب دعوت میں اس بخیل کے جایا نہ کیجئے نقصان اس میں ہوگا بہت آپ کا مجیبؔ غیروں کو دل کی بات بتایا نہ کیجئے

غزل · Ghazal

kyaa huaa kuchh to bataanaa kyaa huaa

کیا ہوا کچھ تو بتانا کیا ہوا دل کا دنیا سے لگانا کیا ہوا سوچتا ہوں بیٹھ کر میں یہ کبھی ہم سے پہلے کا زمانہ کیا ہوا جا رہے ہو چھوڑ کر گھر عالی شان آپ کا یہ گھر بسانا کیا ہوا ہار کر ہارا ہوا لگتا نہیں تیرا مجھ سے جیت جانا کیا ہوا سو رہے ہو خاک اوڑھے کیوں مجیبؔ آپ کا آرام خانہ کیا ہوا

Similar Poets