Muneer Rahi
ہوا چلے گی تو موسم نکھر ہی جائے گا کبھی یہ حبس کا دریا اتر ہی جائے گا کبھی تو لوٹ کے آؤ گے اپنے موسم میں کبھی یہ عشق کا نشہ اتر ہی جائے گا وصال رت جو میسر نہیں تو کیا غم ہے ترے فراق کا موسم گزر ہی جائے گا نجات پائیں گے ہم بھی کبھی دکھوں سے منیرؔ یہ زخم ہجر کسی رت میں بھر ہی جائے گا
havaa chalegi to mausam nikhar hi jaaegaa