SHAWORDS
M

Musawwir Sama

Musawwir Sama

Musawwir Sama

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

نہ کوئی درد کسی کا نہ غم ستائے مجھے میں آدمی ہوں کوئی سوچ کر بتائے مجھے میں شہر آتشیں میں موم بیچنے والا خدا کرے کہ یہ ماحول راس آئے مجھے مجھے کسی کے لئے یہ مقام دے یارب لگوں جو سونے کبھی نیند ہی جگائے مجھے اندھیرے دل میں امیدوں کی روشنی دوں گا کوئی چراغ سمجھ کر اگر جلائے مجھے سماؔ ہمارے لئے اشک کا ہی گھر کافی وہ کاجلوں کی طرح آنکھ میں بسائے مجھے

na koi dard kisi kaa na gham sataae mujhe

غزل · Ghazal

جو بدن کو نہ دیکھ پائیں گے ہم وہ کپڑے کہیں سے لائیں گے تم اگر رات بن کے آ جاؤ ہم بھی تارے اتار لائیں گے بادلوں کو پتہ بتا دینا سائے آنگن میں تیرے آئیں گے پاؤں جس کے ہوا نہیں کرتے اپنا سر ہم وہیں جھکائیں گے ہم سماؔ موسموں کے عاشق ہیں دھوپ کو عطر سا لگائیں گے

jo badan ko na dekh paaeinge

غزل · Ghazal

پتہ نہیں کہ رکیں گے یا ان کو جانا ہے نئے مزاج کے لوگوں کا کیا ٹھکانہ ہے تمہاری آنکھوں کے صحرا میں کھو نہیں سکتے سفر نیا ہے مگر راستہ پرانا ہے ہماری رات کی قسمت میں چاند بھی ہے مگر اندھیرے تجھ کو کبھی تو گلے لگانا ہے وہ میرے خوابوں میں آنے کا کر گئے وعدہ انہیں بھی نیند کے آنے پہ آزمانا ہے یہاں چراغ جلانے کی فکر مت کرنا ہمارے گھر میں ہواؤں کا آنا جانا ہے

pata nahin ki rukeinge yaa un ko jaanaa hai

Similar Poets