SHAWORDS
Muslim Saleem

Muslim Saleem

Muslim Saleem

Muslim Saleem

poet
6Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

mujh ko kahaan gumaan guzartaa ki main bhi huun

مجھ کو کہاں گمان گزرتا کہ میں بھی ہوں دیکھا تمہیں تو میں نے یہ جانا کہ میں بھی ہوں میرے بھی بخت میں ہے اندھیرا کہ میں بھی ہوں سمجھے نہ رات خود کو اکیلا کہ میں بھی ہوں گھر تو بہا کے لے گیا خاشاک کی طرح دریا نہ چھوڑ مجھ کو اکیلا کہ میں بھی ہوں اے کاش چیختا اسے آتا تو میں نظر اس صاحب نظر نے نہ دیکھا کہ میں بھی ہوں میں اپنی دھن میں کتنی بلندی پہ آ گیا کوئی نہیں ہے دیکھنے والا کہ میں بھی ہوں

غزل · Ghazal

jussa-e-tahayyur ko lafz mein jakaDte hain

جثۂ تحیر کو لفظ میں جکڑتے ہیں شعر ہم نہیں کہتے تتلیاں پکڑتے ہیں کیوں ہمارے قبضے میں کوئی جن نہیں آتا اس چراغ ہستی کو ہم بھی تو رگڑتے ہیں برقرارئ ظاہر کتنا خوں رلاتی ہے اپنے جسم کے اندر ہم کسی سے لڑتے ہیں قابل عبور اتنی ہے بدن کی صف بندی تیر جتنے چلتے ہیں روح ہی میں گڑتے ہیں

غزل · Ghazal

vo raahein jin se abhi tak nahin guzar meraa

وہ راہیں جن سے ابھی تک نہیں گزر میرا لگا ہوا ہے انہیں راستوں کو ڈر میرا نہ جانے کون تھا جس نے مجھے بچایا ہے مجھے خبر بھی نہ تھی جل رہا تھا گھر میرا نہیں ہے بوجھ مرے نام پر مناصب کا میں آدمی ہوں تعارف ہے مختصر میرا گنوا کے ذات کو لایا ہوں زندگی کی خبر مری سنو کہ حوالہ ہے معتبر میرا بھٹک رہا ہوں ابھی زندگی کے صحرا میں خبر نہیں کہ کہاں ختم ہو سفر میرا

غزل · Ghazal

hui jo shaam raaste gharon ki samt chal paDe

ہوئی جو شام راستے گھروں کی سمت چل پڑے ہمیں مگر یہ کیا ہوا یہ ہم کدھر نکل پڑے کسی کی آرزؤں کی وہ سرد لاش ہی سہی کسی طرح تو جسم کی حرارتوں کو کل پڑے اسی کی غفلتوں پہ میری عظمتیں ہیں منحصر خدانخواستہ کہ اس کی نیند میں خلل پڑے سفر طویل تھا مگر گھٹا اٹھی امید کی کڑی تھی دھوپ دیکھیں کس پہ سایۂ اجل پڑے

غزل · Ghazal

hassaas dil thaa taab-e-nazaara bikhar gai

حساس دل تھا تاب نظارہ بکھر گئی پھیلی ہوئی تھی پیاس جہاں تک نظر گئی دروازہ کھولتے ہی عجب سانحہ ہوا منظر کی آگ سب مرے سینے میں بھر گئی زندہ ہوں اب بھی گر ہے تنفس کا نام زیست سینے میں کوئی چیز جو زندہ تھی مر گئی اب کس کی جستجو میں زمانہ ہے غوطہ زن پاتال میں خلوص کی کشتی اتر گئی

غزل · Ghazal

ab jo soyaa to ye karungaa main

اب جو سویا تو یہ کروں گا میں خواب کے ہونٹ چوم لوں گا میں بزم میں سچ بھی میں نے بولا ہے زہر کا جام بھی پیوں گا میں اے مجھے موت دینے والے سن تو ہی مر جائے گا جیوں گا میں یہ مرے دوست کی نشانی ہے چاک دامن بھلا سیوں گا میں مجھ پہ بس میری حکمرانی ہے یوں جیا ہوں یونہی جیوں گا میں

Similar Poets