SHAWORDS
Nadeem Siddiqui

Nadeem Siddiqui

Nadeem Siddiqui

Nadeem Siddiqui

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

jo rivaayat kaa munkir ho aae

جو روایت کا منکر ہو آئے نقش ہائے بزرگاں مٹائے ان کے دل میں جگہ مل گئی ہے میری قیمت زمانہ لگائے میں سمندر پہ ہنستا رہوں گا یا مری تشنگی یہ بجھائے غم کی حرمت اسی میں چھپی ہے ایک آنسو بھی گرنے نہ پائے زندگی میرے قدموں تلے ہے موت مجھ پہ اب آنسو بہائے

غزل · Ghazal

gahre samundaron mein bil-aakhir utar gae

گہرے سمندروں میں بالآخر اتر گئے خوش فہمیوں کا زہر پیا اور مر گئے ہم عہد نو کے لوگ بھی اللہ کی پناہ کاسہ اٹھائے ہاتھ میں اپنے ہی گھر گئے کچھ لوگ اڑ رہے تھے ہواؤں کے دوش پر کیا جانے کس خیال سے ہم بھی ادھر گئے کل رات پی پلا کے بڑی مستیاں ہوئیں آخر کو تھک تھکا کے پھر اپنے ہی گھر گئے کیا کیا نہ بن رہے تھے میاں حضرت ندیمؔ سورج کو چھونے نکلے تھے سائے سے ڈر گئے

غزل · Ghazal

dharti se aakaash milaa do

دھرتی سے آکاش ملا دو مجھ کو میرا آج پتا دو تن تو خود ہی مٹ جائے گا من پاپی ہے اس کو سزا دو میرا بچہ ضد کرتا ہے بابا مجھ کو سورج لا دو میں نے اپنا قتل کیا ہے سپنا ہے تعبیر بتا دو اپنا ماتم خود کر لوں گا مجھ کو میری لاش دکھا دو

Similar Poets