SHAWORDS
Naeema Jafri Pasha

Naeema Jafri Pasha

Naeema Jafri Pasha

Naeema Jafri Pasha

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

وہی ہے مے وہی شیشہ وہی ہے پیمانہ پہ مے کشی کے جو آداب تھے وہ بدلے گئے وہی ہے نیند وہی رات کی گرانی ہے ہماری آنکھوں میں جو خواب تھے وہ بدلے گئے سوالوں اور جوابوں کا سلسلہ ہے وہی جو حق دلاتے وہ سارے جواب بدلے گئے رفاقتیں تو بہت عام ہو گئیں اے دوست دکھوں میں ساتھ جو احباب تھے وہ بدلے گئے وہی ہے باغ وہی گل ہے وہی نغمہ ہے سکون دل کے جو اسباب تھے وہ بدلے گئے عبادتیں ہیں وہی اور وہی دعائیں ہیں مگر دعا میں جو القاب تھے وہ بدلے گئے

vahi hai mai vahi shisha vahi hai paimaana

غزل · Ghazal

یہ جہان رنگ و بو تیری دل لگی بھی ہے پوچھ اپنے بندوں سے جن کی بے بسی بھی ہے کیسی سخت مشکل ہے کیسا امتحاں ہے یہ جال میں پھنسے بھی ہیں جال زندگی بھی ہے عشق دو جہاں بھی ہے عشق لا مکاں بھی ہے عشق ذات ہے میری عشق آگہی بھی ہے ان کی راہ تک لینا ان کو یاد کر لینا یہ ہی دل کی بیتابی یہ ہی بے خودی بھی ہے زندگی کے روز و شب دل کی یہ جنوں خیزی یہ ہی غم کا مخزن ہے یہ ہی سر خوشی بھی ہے سب کی بات سن لینا سب سے بات کر لینا یہ مزاج ہے میرا یہ ہی بندگی بھی ہے

ye jahaan-e-rang-o-bu teri dil-lagi bhi hai

غزل · Ghazal

دشت کو برگ و بار کون کرے سینے کو لالہ زار کون کرے ہم وفاؤں پہ مٹ تو جائیں گے بے وفاؤں سے پیار کون کرے اس کی رحمت پہ تو بھروسہ ہے آپ کا اعتبار کون کرے موت برحق ہے آ ہی جائے گی موت کا انتظار کون کرے سچ کی ہمت نہ تھی تو چپ ہی رہے جھوٹ کا کاروبار کون کرے پاؤں کے آبلے تو بہہ نکلے انگلیوں کو فگار کون کرے

dasht ko barg-o-baar kaun kare

Similar Poets