Naresh Kumar Dard
امیدوار لطف نہیں ہیں کسی سے ہم مایوس اس لیے بھی نہیں زندگی سے ہم ان کی جفائیں سہہ نہ سکے خوش دلی سے ہم کیا صلح کر سکیں گے غم زندگی سے ہم ہیں مست اور بے خود و سرشار آج تک اک روز کیا ملے تھے کسی اجنبی سے ہم وہ اب ہمارے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں دردؔ ڈر یہ ہے مر نہ جائیں کہیں اس خوشی سے ہم
ummid-vaar-e-lutf nahin hain kisi se ham