
Naved Imam
Naved Imam
Naved Imam
Ghazalغزل
بھلا کیوں فیصلہ وہ بھی اسی دوران لے بیٹھا سمجھ میں اب اسے آیا کہ کیا نقصان لے بیٹھا اسے لگتا تھا کچھ بھی وہ کسی کے ساتھ کر دے گا مگر کتنا بڑا وہ شخص ہے نقصان لے بیٹھا اگر ہمت تمہیں ہے تو اکھاڑے میں لڑو جا کر کسی لاچار کو تو مار اپنی شان لے بیٹھا اگر پتھر ترا دل ہے تو سن لے غور سے پھر تو سمجھ لے مرد کہلانے کی تو پہچان لے بیٹھا بہت مشکل سے ملتی ہے ادب کی زندگی لیکن سخن ور کیوں اسے اتنا ہے پھر آسان لے بیٹھا
bhalaa kyon faisla vo bhi usi dauraan le baiThaa
عشق کرنا اک سزا ہے کیا کریں عشق کا اپنا مزہ ہے کیا کریں کام اپنے آ رہا ہے ٹھیک ہے آدمی لیکن برا ہے کیا کریں چار دن کی زندگی ہے اور پھر بے بسی ہی راستا ہے کیا کریں جھوٹ کہنا تو غلط ہے یار پر صاف کہنا بھی برا ہے کیا کریں ظلم کی اپنی الگ پہچان ہے اک مدد کا راستا ہے کیا کریں ہم جسے تھے ڈھونڈتے ہی رہ گئے سامنے ہی وہ کھڑا ہے کیا کریں
ishq karnaa ik sazaa hai kyaa karein





