SHAWORDS
Nazeer Mirza Barlas

Nazeer Mirza Barlas

Nazeer Mirza Barlas

Nazeer Mirza Barlas

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

jalaa kar aasmaan rakh dein ulaT kar ye zamin rakh dein

جلا کر آسماں رکھ دیں الٹ کر یہ زمیں رکھ دیں کسی کے آستاں پر آہ کھینچیں اور جبیں رکھ دیں فلک بجلی گرائے باغباں ظلم و ستم توڑے یہ اپنے چار تنکے ہی اٹھا کر ہم کہیں رکھ دیں سر سودا زدہ میں مضطرب سجدے معاذ اللہ کسی کا سامنا ہو پائے نازک پر جبیں رکھ دیں فرشتے لیتے جائیں اپنے دامن میں مرے آنسو محبت کے ستارے عرش عالی کے قریں رکھ دیں نذیرؔ ان کی شباب افروز لغزش کا تقاضا ہے خراب شوق سجدہ حاصل دنیا و دیں رکھ دیں

غزل · Ghazal

pareshaan-khaatiri mein lab pe kyon aae duaa meri

پریشاں خاطری میں لب پہ کیوں آئے دعا میری نہ رسوائے جہان آرزو ہوگی وفا میری مجھے عہد گزشتہ کی وفائیں یاد آتی ہیں مری اس انتہا سے خوب تھی وہ ابتدا میری مری فطرت کا مقصد ہے تغیر آشنا رہنا نہ غم ہی مستقل میرا نہ راحت دیر پا میری مقدر میں نہیں ہے کامران آرزو ہونا سزاوار اجابت ہو نہیں سکتی دعا میری نظیرؔ اپنے جنوں کی شوخیاں ہیں یاد اب تک بھی طبیعت تھی قیامت کی سکوں نا آشنا میری

Similar Poets