N
Nihal Lakhnavi
Nihal Lakhnavi
Nihal Lakhnavi
poet
2Ghazal
Ghazalغزل
غزل · Ghazal
bahaar-e-gulshan-e-hasti hai qaaem shaadi-o-gham se
بہار گلشن ہستی ہے قائم شادی و غم سے جو گل خنداں ہے گلشن میں تو گریاں شمع محفل میں جہاں معشوق ہو عاشق وہیں اس کا پہنچتا ہے چمن میں جائے پروانہ نہ بلبل آئے محفل میں نہالؔ اس کے کرم سے پار بیڑا ہوگا تیرا بھی بچایا نوح کو طوفاں سے جس نے عین مشکل میں
غزل · Ghazal
likhaa jo vasf-e-dahan ghaib se nidaa aai
لکھا جو وصف دہن غیب سے ندا آئی عدم کا قصد کیا تیرے دل میں کیا آئی جو نخل بند ازل کا ہوا چمن میں خیال نظر گلوں میں عجب شان کبریا آئی غریق بحر محبت کی لی خبر نہ کبھی خدا سے شرم نہ کچھ تجھ کو ناخدا آئی





