SHAWORDS
N

Nisar Aurangabadi

Nisar Aurangabadi

Nisar Aurangabadi

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

گر حال اپنے غم کا کبھی کچھ سنائیے لیلیٰ کی یاد قیس کے دل سے بھلائیے گر چشم انتظار میں میری رکھے قدم لے گرد اس کے پانوں کی سرمہ بنائیے ہر شب پتنگ یاد میں کہتا ہے شمع کے تجھ درد بیچ دل کو کہاں لگ جلائیے جو رنگ پا کو دیکھ تمہارے دیا ہے جی اوس کے کفن کو رنگ حنا سے رنگائیے ہے دل میں چھوڑ چتر کو شاہی کے سر تئیں مجنوں ہو دشت بیچ بگولے اڑائیے کہتا ہے یہ نثارؔ کہ اوس لالہ رو بغیر اپنے جگر کے داغ کسے جا دیکھائیے

گر حال اپنے غم کا کبھی کچھ سنائیے

غزل · Ghazal

جو کوئی آتا ہے تیری زلف کا دیوانہ آتا ہے گریباں چاک کرتا ہاتھ میں ہر شانہ آتا ہے مرا دل عمر بے پایاں ہے اور غم ابر نیساں ہے ہر اک آنسو صدف میں چشم کے دردانہ آتا ہے جنوں کی پادشاہی ہم کو جب سیں ہوئی ہے اے مجنوں ہمارے پیشوا لینے کو چل ویرانہ آتا ہے خدا جانے خبر کس نے دیا اوس چشم مے گوں کی کہ ہر مینار مسجد سیں نکل مستانہ آتا ہے ہمارا گلبدن آتا ہے سیر باغ کو شاید کہ ہر بلبل چمن میں گل ستی بیگانہ آتا ہے نثارؔ عشق کو ہے مرتبہ اس چشم حیراں سیں شہ جرأت کی مہر خاص کا پروانہ آتا ہے

جو کوئی آتا ہے تیری زلف کا دیوانہ آتا ہے

Similar Poets