SHAWORDS
P

Parveen Mirza

Parveen Mirza

Parveen Mirza

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

un ko mere zabt-e-gham se bhi gila rah jaaegaa

ان کو میرے ضبط غم سے بھی گلہ رہ جائے گا مشکلیں جب ختم ہوں گی حوصلہ رہ جائے گا رفتہ رفتہ دل بھی ٹھہرا آنکھ سے آنسو رکے ہم یہ سمجھے تھے کہ یہ غم جان لے کر جائے گا ایک اک کر کے زمیں سے سب گلے مل جائیں گے جانے پہچانوں سے رشتہ یاد کا رہ جائے گا منزلوں کی خواہشیں جب توڑ دیں گی دل میں دم جانے والوں کے لئے بس راستہ رہ جائے گا آپ کی آنکھوں میں اترا ہے تو اجلا ہو گیا کیا خبر تھی عکس میرا آئنہ ہو جائے گا نسبتیں ہم سے زمیں کی چھن گئیں پرویںؔ تو کیا آسمانوں سے ہمارا رابطہ رہ جائے گا

غزل · Ghazal

dosti na ki hogi khel hi kiyaa hogaa

دوستی نہ کی ہوگی کھیل ہی کیا ہوگا آپ نے ہمیں سوچا غیر خوش ہوا ہوگا میری روح میں کتنے زخم کھل گئے دیکھو کوئی دل کے آنگن میں درد بو گیا ہوگا جو بھی اس سے ملتا ہے خواب بننے لگتا ہے کون جانے کس کس سے اس نے کیا کہا ہوگا راستے میں پل بھر ہی وہ ہمیں ملے بس پھر شہر میں کہانی کا سلسلہ چلا ہوگا زندگی سجا لے پھر آئنے میں دیکھوں گی مجھ پہ درد کا زیور کیسا لگ رہا ہوگا خواب آسمانوں کے دیکھنے لگیں پرویںؔ ایسے ہی ستارے پر نام رکھ دیا ہوگا

Similar Poets