Pawan Varma
یہاں کس کو بتائیں ہم دل و دل دار کا مطلب غلط ہی تو سمجھتے ہیں سبھی اب پیار کا مطلب ذرا سی بات پر ٹکڑوں میں گھر کو بانٹنے والوں تمہیں معلوم ہے کیا ہوتا ہے دیوار کا مطلب ہوا سے کہیو آہستہ چھوئے نازک بدن اس کا وگرنہ سمجھا دے گی اچھے سے انگار کا مطلب خوشی میں ساتھ رہتے ہو غموں میں چھوڑ جاتے ہو نہیں ایسا نہیں ہوتا ہے سچے یار کا مطلب کسی بھی کام کے لائق نہیں بے کار ہیں ہم جان تمہیں معلوم تو ہے اچھے سے بے کار کا مطلب
yahaan kis ko bataaein ham dil-o-dildaar kaa matlab