SHAWORDS
Prashant Mishra Man

Prashant Mishra Man

Prashant Mishra Man

Prashant Mishra Man

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ہر بری بات نکالی یا بھلائی جائے ذہن سے جائے میرے دل سے برائی جائے آنکھ میں وصل کی تصویر بنائی جائے آپ یوں خواب میں آؤ کہ جدائی جائے آپ کی تلخ بیانی سے گھٹے گا ہی دم بات سے بات زیادہ نہ دبائی جائے یہ الگ شور لئے آئی ہوئی ہے خود میں کس طرح رات کی تنہائی بتائی جائے چاند کی سردی کو آنکھوں میں بسا کر گویا اپنے سینہ میں لگی آگ بجھائی جائے ہجر والوں پہ محبت کا ہنر ظاہر ہے اس لئے ہم کو محبت نہ سکھائی جائے

har buri baat nikaali yaa bhulaai jaae

غزل · Ghazal

شیام تمہاری رادھا رانی ٹھیک نہیں تم سے بچھڑن کے دکھ یعنی ٹھیک نہیں ورنہ بڑے جھگڑے میں جرح یہ بدلے گی بات بات پر کھینچا تانی ٹھیک نہیں ہم سارس جیسے ہیں سو مر جائیں گے ہم جیسوں سے رو گردانی ٹھیک نہیں محض جگہ ہی نہیں بہت کچھ بدلا ہے پھر بھی ہجرت میں بے دھیانی ٹھیک نہیں جب جی چاہا خواب دئے پھر چھینے بھی نیندوں کی یہ کارستانی ٹھیک نہیں غصہ جھگڑا گالی گفتا مکاری لہجے میں ایسی عریانی ٹھیک نہیں

shyaam tumhaari raadhaa-raani Thiik nahin

غزل · Ghazal

پہلے سلجھا تھا مگر بعد میں الجھا ہوگا آپ سے ہارا ہر اک من مرے من سا ہوگا میں نے دیواروں کی آہٹ تو سنی ہے شاید اندر ان کے کوئی دل بھی تو دھڑکتا ہوگا تجھ پہ منڈراتا رہا سانس کو چھونے کے لیے تیری خوشبو سے یوں بھونرے کو مہکنا ہوگا عشق میں ہونا گواہی ہے مرے ہونے کی اور کیا عشق سے میرے لیے اچھا ہوگا اب تلک ڈوبا ہوا ہوں میں اسی سوچ میں جان کیا تجھے چھونا مرا عشق میں دھوکہ ہوگا

pahle suljhaa thaa magar baa'd mein uljhaa hogaa

Similar Poets