SHAWORDS
Qamar Gwaliari

Qamar Gwaliari

Qamar Gwaliari

Qamar Gwaliari

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

پھر جلا کوئی آشیاں صاحب پھر فضا ہے دھواں دھواں صاحب ہے ضمیر ایک آئنے کی طرح دیکھیے اپنی خامیاں صاحب آپ کا ساتھ کیا ہوا ہے نصیب میرا رستہ ہے کہکشاں صاحب صرف آنکھوں سے بات ہوتی ہے عشق رکھتا نہیں زباں صاحب جب برائی کو اس نے بویا ہے کیسے کاٹے وہ نیکیاں صاحب پیڑ اب چھاؤں دے نہیں سکتا توڑ ڈالی ہیں ڈالیاں صاحب کیا حقیقت ہے سامنے آئے لیں قمرؔ کا بھی امتحاں صاحب

phir jalaa koi aashiyaan saahib

غزل · Ghazal

آدمی وہ بھلا نہیں ہوتا جس کا دل آئنہ نہیں ہوتا آدمی سے خطا تو ہوتی ہے آدمی دیوتا نہیں ہوتا راستے پھر نئے نکلتے ہیں جب کوئی رہنما نہیں ہوتا درد دل سے جدا نہیں ہوگا درد دل سے جدا نہیں ہوتا کچھ کمی ہے کہیں تو کوئی قمرؔ یہ چمن کیوں ہرا نہیں ہوتا

aadmi vo bhalaa nahin hotaa

غزل · Ghazal

پناہ ڈھونڈ رہا ہے ہر اک مکاں کی طرف کہ بچہ دوڑ کے آتا ہے جیسے ماں کی طرف عمل سے آپ کے قدموں میں کہکشاں ہوگی یہ کیا کہ دیکھا کریں آپ کہکشاں کی طرف لہو سے سینچا ہوا گلستاں مٹے گا نہیں ہوائیں گرم چلیں لاکھ گلستاں کی طرف خبر یہ سب کو ہے پانی نہیں سراب ہے وہ مگر ہیں پھر بھی سبھی سعیٔ رائیگاں کی طرف ہٹا رہے ہو یہ تنکے تو سوچو کیا ہوگا پرندے آئیں گے جس وقت آشیاں کی طرف یہ رہنماؤں کے بخشے ہوئے اندھیرے ہیں ہمیں پتا نہیں ہم چل پڑے کہاں کی طرف کسی نے پیروں سے کچلا کوئی گلاب قمرؔ مری نگاہ نے دیکھا ہے آسماں کی طرف

panaah DhunD rahaa hai har ik makaan ki taraf

Similar Poets