SHAWORDS
Quamre Alam Qamar

Quamre Alam Qamar

Quamre Alam Qamar

Quamre Alam Qamar

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

سر تن سے یہ ہو جائے جدا تم کو اس سے کیا کرتا ہی میں رہوں گا وفا تم کو اس سے کیا تیری زبان پر تو کئی قفل ہیں لگے ظالم اگر ہو جائے خدا تم کو اس سے کیا چاہے کسی غریب کا گھر بار جائے جل اڑتی ہوئی اے کالی گھٹا تم کو اس سے کیا تم تو خوشی مناؤ اڑاؤ بہت مذاق کس کس کا ہے مکان جلا تم کو اس سے کیا دل توڑ دے مروڑ دے الفت میں گر قمرؔ دے دے کوئی مجھے بھی دغا تم کو اس سے کیا

sar tan se ye ho jaae judaa tum ko is se kyaa

غزل · Ghazal

رسوا ہی سہی پیار مرے کام تو آیا مجھ پہ بھی ترے نام کا الزام تو آیا میں خوش ہوں اسی بات سے اے جان تمنا نفرت سے ترے لب پہ مرا نام تو آیا خوشیوں سے تمہاری تو مرا غم ہے سلامت ہے صبر اسی بات کا انعام تو آیا یہ اشک محبت کا بہت دفن ہے دل میں آنکھوں سے نکل کر کے لب بام تو آیا ساحل کی تمنا میں سفر کرتے رہے ہم منزل نہ سہی راہ میں اک گام تو آیا تنہا ہی تری یاد میں بیٹھا تھا قمرؔ پر غم کو لیے اک مرحلۂ شام تو آیا

rusvaa hi sahi pyaar mire kaam to aayaa

غزل · Ghazal

جینے کی نہ مرنے کی خبر کچھ بھی نہیں ہے اک خاک کا پتلا ہے بشر کچھ بھی نہیں ہے میں چل تو پڑا راہ میں اک حوصلہ لے کر منزل ہے کہاں مجھ کو خبر کچھ بھی نہیں ہے کس بات پہ ناراض خدا ہم سے ہوا ہے کیوں اپنی دعاؤں میں اثر کچھ بھی نہیں ہے حاکم کے اشارے پہ تو شائع ہوئی ہر بات اخبار میں تو سچی خبر کچھ بھی نہیں ہے جس سمت سے آنا ہو چلے آؤ ستمگر دل میں نہ تو دیوار نہ در کچھ بھی نہیں ہے جس شب میں ترے ساتھ گزر جاتے ہیں لمحے اس شب کی محبت میں سحر کچھ بھی نہیں ہے کہتے ہیں سبھی اس کو تو اک حسن مجسم اس حسن کے آگے تو قمرؔ کچھ بھی نہیں ہے

jiine ki na marne ki khabar kuchh bhi nahin hai

غزل · Ghazal

ارمان مرے دل کا قمرؔ کیوں نہیں جاتا جینے کی تمنا میں یہ مر کیوں نہیں جاتا میں دیکھتا رہتا ہوں کیوں راہوں کو تمہاری ٹھہرا ہوا یہ وقت گزر کیوں نہیں جاتا میں بھولنے کی کوششیں کرتا ہوں بہت پر دل سے تری یادوں کا اثر کیوں نہیں جاتا بے کار سا کیوں کب سے یہ سینے میں پڑا ہے دل ٹوٹ گیا ہے تو بکھر کیوں نہیں جاتا آتی ہے اسے شرم کیوں ہے نظریں جھکائے مجھ سے وہ ملا کر کے نظر کیوں نہیں جاتا محبوب نہیں بام پہ آتا نظر اس کا اب اس کی گلی میں یہ قمرؔ کیوں نہیں جاتا

armaan mire dil kaa 'qamar' kyon nahin jaataa

Similar Poets