SHAWORDS
Raheemullah Shad

Raheemullah Shad

Raheemullah Shad

Raheemullah Shad

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

در بدر پھرتا ہوں پر ان کو نہیں پاتا ہوں میں ایک شیشہ ہے کہ ہر پتھر سے ٹکراتا ہوں میں طاق نسیاں ہو گئیں اب زندگی کی شوخیاں کہہ نہیں سکتا مگر سب کچھ کہے جاتا ہوں میں کاروان زندگی رک رک کے کیوں چلنے لگا چل نہیں سکتا مگر پھر بھی چلا جاتا ہوں میں منفرد ہے یہ غزل اور طرح کا مصرع بھی ہے کوئی کاتب لکھتا جائے جو بھی لکھواتا ہوں میں آگ کا دریا ہے اور یہ ڈوب کر جانا بھی ہے تیرتا جاتا ہوں جتنا ڈوبتا جاتا ہوں میں زندگی میں شادؔ کی ہے شادمانی کا سماں ہر قدم ہر موڑ پر اک زندگی پاتا ہوں میں

dar-ba-dar phirtaa huun par un ko nahin paataa huun main

1 views

غزل · Ghazal

محبت میں خوشی بھی کہکشاں معلوم ہوتی ہے یہ ہستی اب ہمیں لطف جہاں معلوم ہوتی ہے ہے گزری کیا سے کیا عشق و محبت کے تناظر میں محبت خارج از سود و زیاں معلوم ہوتی ہے ہم اس دنیا میں رہ کر آخرت کی بات کرتے ہیں ہمیں تو یہ زمیں اب آسماں معلوم ہوتی ہے یہ ہے اب شاعری مجذوب کی سن لو ذرا یارو فقیری بھی نشان امتحاں معلوم ہوتی ہے ان کا معجزہ یہ رحمۃ اللعالمیں ہونا یہ دنیا رونق کون و مکاں معلوم ہوتی ہے تلاطم خیز دریا اور یہ ساحل سے نظارہ ہر اک موج تلاطم بے کراں معلوم ہوتی ہے خدا نے عظمت انسانیت بخشی انہیں اے شادؔ تصوف میں خودی اب شادماں معلوم ہوتی ہے

mohabbat mein khushi bhi kahkashaan maalum hoti hai

Similar Poets